Maktaba Wahhabi

192 - 281
راویان حدیث: 1۔ شعیب امام زہری کے شاگردوں میں سے ہیں، امام مالک کے ہم پلہ ہیں۔ 2۔ عبیداﷲ وہی ہیں جو فقہاء سبعہ میں شمار ہوتے ہیں۔ 3۔ عبداﷲ بن عباس خبر دیتے ہیں کہ اس نے ابو سفیان بن حرب سے سنا۔ 4۔ یہ ابو سفیان امیر معاویہ کے باپ ہیں، جوپہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے اور کفار مکہ کی فوج کی کمان بھی ان کے ہاتھ میں تھی، فتح مکہ کے موقع پر دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے، مؤلفۃ القلوب میں داخل تھے، اس کے بعد حکومت ہی ان کے خاندان میں آگئی، معاویہ بادشاہ بن گئے۔ پھر ایک وقت آیا کہ ابو سفیان مخلصین میں داخل ہوگئے، مطلب یہ ہے کہ پہلے یہ ضد اور ہٹ دھرمی پر مصر رہے، جب انہوں نے عہد شکنی کی تھی، تو بعد میں جبراً مسلمان ہوئے۔ رومیوں اور ایرانیوں میں نبرد آزمائی: بطور مقدمہ یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ رومیوں اور ایرانیوں میں نبرد آزمائی ہوئی، اس میں میدان مبارزت ایرانیوں کے ہاتھ رہا اور وہ غالب آگئے، ایرانی مذہباً مجوسی تھے، اہل کتاب نہیں تھے، نصاریٰ مجوسیوں کی نسبت مسلمانوں کے زیادہ قریب تھے، اس لئے مسلمانوں کو ایک قسم کا صدمہ ہوا کہ مجوسی غالب آگئے ہیں، اس فتح پر کافر بڑے خوش ہوئے اور کہنے لگے: اے محمد! اہل ایران جو اہل کتاب نہیں، اہل کتاب نصاریٰ پر غالب آگئے ہیں، اسی طرح ہم مسلمانوں پر غالب آجائیں گے، اس پر قرآن پاک کی یہ آیات نازل ہوئیں: { الم ﴿١﴾ غُلِبَتِ الرُّومُ ﴿٢﴾ فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُم مِّن بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ ﴿٣﴾ فِي بِضْعِ سِنِينَ ۗ لِلّٰهِ الْأَمْرُ مِن قَبْلُ وَمِن بَعْدُ ۚ وَيَوْمَئِذٍ
Flag Counter