Maktaba Wahhabi

88 - 281
مسلمانوں کی زبوں حالی: لیکن آج یہ چیز نہیں ہے، آج اسلام کے ساتھ یہ حقیقی تعلق نہیں ہے، تو پھر انشراح کیسے حاصل ہوگا اور یہ حلاوت دلوں میں کیسے بیٹھے گی؟ نا ممکن ہے۔ بدقسمتی سے مسلمانوں کی دکانوں پر آپ کو ہندوستان کے فلمی ایکٹروں کے فوٹو ملیں گے، اس کا معنیٰ ہے کہ انہیں اس سے پیار ہے، اس تہذیب سے پیار ہے، اس ثقافت سے پیار ہے، ہم نے تو نوجوانوں کے لباسوں پر غیر مسلم کنجروں کے فوٹو دیکھے ہیں، اس کا معنی ہے کہ انہیں ان ثقافتوں سے محبت ہے۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’ المرء مع من أحب‘‘[1]کہ انسان قیامت کے دن اسی کے ساتھ اٹھے گا، جس کے ساتھ محبت کرے گا۔ جن کے فوٹو سے پیار کرتے ہو، انہیں کے ساتھ حشر ہوگا، جب تعلق کی نوعیت یہ ہو، تو انشراح ایمانی کیسے حاصل ہو سکتا ہے؟ ایمان کی محبت اور حلاوت کیسے حاصل ہو سکتی ہے؟ کفار کی نقالی: لوگ باقاعدہ میڈیا کے سامنے بیٹھتے ہیں، ایک ایک چیز پر غور کرتے ہیں، ان کے بالوں کی کٹنگ کیسی ہے؟ اگلے دن وہی بال بن جاتے ہیں، یہ چاروں طرف سے بال چھوٹے کرواکے اور منڈوا کر بیچ میں ایک پیالہ سا بنا لینا، یہ وہ قزعہ ہے جس سے اﷲ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے روکا ہے،[2] ہمیں اپنے دین کی ثقافت سے کوئی پیار نہیں، ان کی ثقافت سے پیار ہے، اکثر ماں باپ اپنے بچوں کے بالوں کی اسی طرح کٹنگ کراتے ہیں، اکثر ایسے نظر آتے ہیں کہ غیر مسلم یورپین کا یہ سٹائل ہے، اس پر فخر
Flag Counter