Maktaba Wahhabi

139 - 281
اور حنین کے دن کو یاد کرو، جب تمہیں اپنی کثرت پر گھمنڈ ہوگیا، تم اپنی کثرتِ تعداد کے دھوکے میں آگئے۔ جب تعداد کم ہوتی تھی، تو تمہارا توکل اﷲ پر ہوتا تھا اور اﷲ رب العزت اپنی فتح اور نصرت کے خزانے عطا فرماتا تھا، آج تعداد زیادہ ہوگئی اور تم تعداد کے گھمنڈ میں آگئے، تمہاری یہ تعداد تمہاری کوئی کفایت نہ کر سکی، بلکہ کفایت تو دور کی بات ہے: { وَّ ضَاقَتْ عَلَیْکُمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ } [التوبۃ: 25] یہ زمین کا دامن اپنی کشادگی کے باوجود تم پر تنگ ہوگیا۔ یہ ذرا سی کوتاہی ہوگئی، اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے، یہاں پر تم کو پورا حق ہے، لیکن نہ عقیدے میں کوئی جھول ہو اور نہ اتباع سنت میں کوئی جھول ہو، نہ منہج میں کوئی جھول ہو، اس دین کو مکمل اپنا لو، غلبہ اور کامیابیاں تمہارے لیے ہیں، تو اﷲ رب العزت کامیابیاں دینے والا ہے ، جو ظاہری وسائل اور تعداد کا محتاج نہیں۔ خدائی افواج: جب وقت آتا ہے اور اﷲ چاہتا ہے، تو اﷲ تعالیٰ جس جس چیز کو چاہے اپنی فوج بنا لے، نوح صلی اللہ علیہ وسلم پر وقت آیا، اتنی بڑی قوم کے مقابلے میں پانی کا ایک ایک قطرہ اﷲ کا سپاہی بن گیا اور مل کر ایک طوفان بن گیا اور پوری قوم کو غرق کر دیا، تمہاری رہنمائی کے لیے انبیاء کی دعوت موجود ہے اور ان کے انجام موجود ہیں، حتی کہ ان کی پوری داستانیں موجود ہیں: { بِسْمِ ا للّٰهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ الْحَاقَّةُ ﴿١﴾ مَا الْحَاقَّةُ ﴿٢﴾ وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحَاقَّةُ ﴿٣﴾ كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ ﴿٤﴾} [الحاقۃ: 1۔4] امم سابقہ کی داستانِ ہلاکت: دو قوموں کی داستانیں ہیں:
Flag Counter