Maktaba Wahhabi

169 - 281
صرف اطاعت ہی نہیں، اس کی اطاعت تمہاری ہدایت ہے: { وَاِِنْ تُطِیعُوْہُ تَھْتَدُوْا } [النور: 54] اگر صرف اس کی اطاعت کرو گے، تو ہدایت پاؤ گے، اس کی اطاعت نہیں کرو گے، تو جس کی مرضی اطاعت کر لو، گمراہ ہو جاؤ گے۔ روشن دین: کتنا واضح دین ہے؟ اس کو تم نے الجھا دیا اور خود پریشانی کا شکار ہوگئے، ورنہ دین تو واضح ہے ، فرمایا: ’’ ترکتکم علی البیضائ، لیلھا ونھارھا سوائ، لا یزیغ عنھا إلا ھالک‘‘[1]میں تمہیں ایک چمکدار راستے پر چھوڑ کر جا رہا ہوں، اس میں کوئی خامی نہیں، کوئی التباس اور کوئی پیچیدگی نہیں، کوئی کجی نہیں، کوئی ٹیڑھ پن نہیں، بلکہ بیضاء ہے، یہ نور اور روشنی کا مینار ہے، ہمارے سورج کے لیے رات ہے، جس میں سورج چھپ جاتا ہے، لیکن دین وہ سراج اور ایسا سورج ہے، جس کے لیے کوئی رات نہیں، یہ دن میں بھی روشن ہے اور رات میں بھی روشن ہے، اس کا عقیدہ ، منہج، خلق، عمل سب کچھ واضح ہے ، جب یہ واضح ہے تو پھر مانتے کیوں نہیں؟ ’’ لا یزیغ عنھا إلا ھالک‘‘ وہی شخص اس سے برگشتہ ہوگا،جس کے مقدر میں اﷲ کا خوف نہ ہوگا، اﷲ تعالیٰ نے تقدیر میں لکھ دیا ہو کہ اس شخص کو تباہ اور ملیا میٹ کر دینا ہے، اتنی روشن اور کھلم کھلی دعوت کو نہیں مانتے اور خواہ مخواہ کی پیچیدگیوں کو مول لے لیتے ہیں! عقیدے کا معاملہ دو ٹوک ہوتا ہے: ان لوگوں کے عقیدے دیکھیں، ہر عقیدہ کسی تاویل سے ثابت ہوتا ہے، چونکہ
Flag Counter