Maktaba Wahhabi

168 - 281
دن چیخ چیخ کے اظہار براء ت کریں گے یا اﷲ! ہمیں کوئی علم نہیں: {اِذْ تَبَرَّاَ الَّذِیْنَ اتُّبِعُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْا وَ رَاَوُا الْعَذَابَ وَ تَقَطَّعَتْ بِھِمُ الْاَسْبَابُ} [البقرہ: 166] یعنی براء ت کا اقرار کریں گے کہ ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ مشترکہ دعوت کی طرف آؤ: فرمایا کہ یہ دعوت مشترک ہے ، آؤ اس کلمے کی طرف آجاؤ، { سَوَآئٍ بَیْنَنَا وَ بَیْنَکُمْ } جو ہمارے اور تمہارے درمیان بالکل برابر ہے، یہ مشترک دعوت ہے، جو تین چیزوں سے عبارت ہے: ایک اﷲ کی عبادت ہو، اس عبادت میں کسی کو شریک نہ ٹھہرایا جائے اور ہم انسان ایک دوسرے کو اپنا رب نہ بنائیں، رب بنانے کا مفہوم واضح ہو چکا، صرف ایک اﷲ کی عبادت ہو اور محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہو اور یقین ہو کہ محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم صرف اﷲ کی بات کرتے ہیں۔ رسول کی اطاعت در حقیقت اﷲ تعالیٰ کی اطاعت ہے: اﷲ پاک نے فرما دیا ہے: { مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ } [النسائ: 80] جو رسول کی اطاعت کرے گا، اس نے اﷲ کی اطاعت کر لی، اﷲ نے یہ مقام اور کسی مائی کے لال کو نہیں دیا کہ فلاں کی اطاعت بھی میری اطاعت ہے، فلاں کی پیروی میری پیروی ہے، نہیں! فرمایا کہ اس زمین کے اوپر ایک ہی شخصیت ہے، جس کی اطاعت میری اطاعت ہے اور پھر میری اطاعت ہی نہیں، اس کی اطاعت میری محبت ہے اور اس کی اطاعت میری رضا ہے: {قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ} [آل عمران:31]
Flag Counter