Maktaba Wahhabi

154 - 281
احکام خداوندی سے بغاوت کا نتیجہ: پھر چھ ماہ بعد آجاتے ہو، طلاق کا معاملہ بن گیا، اس کو کیسے نبھائیں، گھر میں صلح نہیں، گھر میں جھگڑے ہیں، فساد ہیں، ساس بہو کے جھگڑے ہیں، فلاں کے جھگڑے ہیں، جھگڑے کیوں نہ ہوں؟ جب اس بندھن کے موقع پر جہاں تقویٰ چاہیئے، اﷲ کا خوف چاہیے، پرہیز گاری چاہیے، وہاں تم نے ایک ایک کر کے اﷲ کے قانون کو توڑا اور اﷲ کے قانون سے بغاوت کی، اب اختلافات کیوں نہ ہوں؟ تم نے فوٹو بنوائے، ویڈیو بنوائی، اب وہ ویڈیو خاندان کے لوگ دیکھ رہے ہیں، دوست احباب دیکھ رہے ہیں، کبھی ویڈیو فلم کسی کے گھر میں ہے، کبھی کسی کے گھر میں ہے، کوئی پردے کی پروا نہیں، ایسا انسان دیوث ہے، اسے جنت کی خوشبو نہیں ملے گی۔ تو بات یہ ہے کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لو کہ ہم اپنی مرضی سے کام کریں، تاکہ غلبے کی راہ ہموار کریں، غلبہ تو خالقِ کائنات کے ہاتھ میں ہے، اگر ہم اﷲ کے منہج اور اس کے دین سے وفاداری کریں گے ، تو کامیاب ہوں گے، اس کے اصولوں سے بغاوت کرو گے، دین کے باغی بن جاؤ گے، جو مرضی کرتے جاؤ، کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ناکام ترین ہو جاؤ گے، کامیابی نہیں ملے گی۔ سیرت طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے: تو اﷲ کا خوف کیجئے! ان مناہج کو سمجھئے، پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ ہمارے سامنے ایک مثال ہے، کس سوچ سے آپ چلے؟ اﷲ کے دین سے وفاداری کی، اﷲ نے فتوحات کے راستے کھول دئیے اور پھر یہ سارے ممالک فتح ہوگئے، ملک شام بھی فتح ہوگیا، سلطنت فارس بھی، یمن بھی اور پھر اسلام کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا؟ ہاں اس میں دیر لگتی ہے، یہ بات درست ہے۔
Flag Counter