Maktaba Wahhabi

40 - 288
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اس کتاب کی تیاری کا آغاز بھی[جامعہ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ الریاض]میں[الحسبہ]پڑھنے اور طویل عرصہ پڑھانے کے بعد ہی ممکن ہوا۔اللہ تعالیٰ اس عظیم بھلائی پر جامعہ الامام کے ذمہ داران اور سعودی حکمرانوں کو جزائے خیر عطا فرمائے،اور انہیں کتاب وسنت کی اخلاص سے زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق ِ مزید عطا فرمائے آمین۔ اسی مناسبت سے راقم السطور دنیائے اسلام کی تمام جامعات سے پُر زور درخواست کرتا ہے کہ وہ اپنے اپنے جامعات کے نصاب میں[الحسبہ]کو بطور مضمون شامل کریں،کہ شاید امت اس بھولے ہوئے فریضے کی طرف پلٹ آئے،رب قدیر کی نصرت واعانت اس کے شامل حال ہو جائے،اور امت اس ذلت ورسوائی سے نکل جائے جس میں اب گر چکی ہے۔ {وَلَیَنْصُرَنَّ اللّٰہُ مَنْ یَّنْصُرُہُ إِنَّ اللّٰہََ لَقَوِيٌّ عَزِیْزٌ} [1] مولائے حي وقیوم سے عاجزانہ التجا ہے کہ اس حقیر کوشش کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔میرے لیے،میرے والدین،اساتذہ کرام،قارئین کرام اور اس کی تیاری میں ہر تعاون کرنے والے کے لیے ذریعہ نجات بنا دے۔إِنَّہُ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔ ((وَصَلَّی اللّٰهُ تَعَالَی عَلَی نَبِیِّنَا وَعَلَی آلِہِ وَأَہْلِہِ وَأَصْحَابِہِ وَأَتْبَاعِہِ إِلَی یَوْمِ الدِّیْنِ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ)) بروز بدھ ۱۸صفر ۱۴۲۳ فضل الٰہی بمطابق یکم مئی ۲۰۰۲ء اسلام آباد
Flag Counter