Maktaba Wahhabi

41 - 288
فصل اوّل امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے متعلق خواتین کی ذمہ داری اور اس کی اہمیت تمہید: بعض لوگ[امر بالمعروف اور نہی عن المنکر]کا ذمہ دار صرف مردوں کو قرار دیتے ہیں،اور بہت سے حضرات کی رائے میں عورتوں کی احتسابی کوششوں کی کوئی خاص وقعت اور حیثیت نہیں۔ان کی کوششیں عام طور پر بے اثر ثابت ہوتی ہیں۔ مذکورہ بالا دونوں قسم کے لوگوں کی سوچ اور فکر نظر ِ ثانی کی محتاج ہے۔کتاب وسنت کی متعدد نصوص اس بات پر دلالت کناں ہیں کہ مسلمان عورتیں[امر بالمعروف اور نہی عن المنکر]کے فریضہ کے ادا کرنے کی پابند ہیں۔اسی طرح خواتین کے اس عظیم فریضہ کے ادا کرنے کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔متعدد گوشوں اور پہلوؤں سے یہ حقیقت عیاں اور واضح ہوتی ہے۔ توفیق الٰہی سے اس فصل میں درج ذیل دو عنوانوں کے ضمن میں اس سلسلے میں گفتگو کی جائے گی: 1۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے متعلق خواتین کی ذمہ داری 2۔خواتین کے نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کی اہمیت ٭٭٭
Flag Counter