Maktaba Wahhabi

123 - 288
(۲۰)شوہر کے گھر سے مطلقہ کے نکلنے پر عائشہ رضی اللہ عنہاکا احتساب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے روبرو ایک ایسی عورت کا ذکر کیا گیا جس کو طلاق بائنہ دی گئی،اور وہ دوران عدت ہی شوہر کے گھر سے نکل گئی۔اس پر انہوں نے اس عورت پر نقد فرمایا۔اسی طرح انہوں نے فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہما کی اس رائے پر بھی احتساب فرمایا،کہ طلاق بائنہ والی عورت عدت کے دوران ہی بلا عذر خاوند کے گھر سے نکل سکتی ہے۔ دلیل: امام مسلم رحمہ اللہ نے قاسم رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے کہا کہ عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے ذکر کیا کہ: ((أَ لَمْ تَرَی إِِلَی فُلاَنَۃَ بِنْتِ الْحَکَمِ ؟ طَلِّقَہَا زَوْجُہَا،فَخَرَجَتْ۔‘‘ فَقَالَتْ:’’بِئْسَمَا صَنَعَتْ۔‘‘ فَقَالَ:’’أَلَمْ تَسْمَعِيْ إِلَی قَوْلِ فَاطِمَۃَ رضی اللّٰه عنہا؟‘‘ فَقَالَتْ:’’أَمَا إِنَّہُ لاَ خَیْرَ لَہَا فِيْ ذِکْرِ ذٰلِک۔’‘))[1] ’’کیا آپ نے حکم کی فلاں بیٹی کو نہیں دیکھا کہ اس کے خاوند نے اس کو طلاق دی،اور وہ[اس کے گھر سے]نکل گئی؟‘‘ انہوں نے فرمایا:’’اس نے بری حرکت کی ہے۔‘‘ انہوں[عروہ]نے عرض کی:’’کیا آپ نے فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کی بات نہیں سنی ؟‘‘
Flag Counter