Maktaba Wahhabi

45 - 288
کام کرے،اسی طرح وہ دوسروں کے متعلق بھی چند فرائض سر انجام دینے کا ذمہ دار ہے۔انہی فرائض میں سے انہیں دین کی دعوت دینا،نصیحت کرنا،نیکی کا حکم دینا،برائی سے روکنا،اور ان کے لیے اسی بات کو پسند کرنا جو اپنے لیے پسند ہو،شامل ہیں۔‘‘ انسانوں میں جس طرح مرد شامل ہیں اور اسی طرح خواتین بھی ہیں،اور جس طرح خسارے سے نجات حاصل کرنے کے لیے مردوں کے لیے یہ چار کام کرنے ضروری ہیں اسی طرح نجات کے حصول کی خاطر خواتین کا بھی ان چار کاموں کو سر انجام دنیا لازمی امر ہے،اور ان چار کاموں میں سے تیسرا کام[تواصي بالحق]ایک دوسرے کو بھلائی کے کاموں کا حکم دینا اور بری باتوں سے باز رہنے کی تلقین کرنا ہے۔[1]
Flag Counter