Maktaba Wahhabi

122 - 630
98. شیخ محمد بن عمر بازمول: تقویۃ الحدیث الضعیف بین الفقھاء والمحدثین (ص: ۲۵۳، ۳۵۲ ضمن: سلسلۃ الدراسات الحدیثیۃ (الجزء الثاني) 99. دکتور حسین بن یوسف سباھیتش: تحقیق: المطالب العالیۃ (۷/ ۶۱، حدیث: ۱۲۶۷) 100. شیخ ابو عبدالرحمن مسعد بن عبدالحمید السعدانی: تحقیق: جزء فیہ حدیث المصیصي لوین (ص: ۸۴) معزز قارئین! ایک صد محدثین اور محققین کے اقوال آپ کے سامنے ہیں۔ جن میں سے اکثر و بیشتر حسن لغیرہ کی ایک قسم (ضعیف + ضعیف) سے متعلق ہیں۔ اور چند حوالے حسن لغیرہ کی دوسری قسم (ضعیف حدیث حسن یا صحیح حدیث) سے متعلق ہیں۔ جس سے یہ نتیجہ اخذ کرنے میں دقت نہیں اٹھانی پڑتی کہ محدثین ان دونوں صورتوں کی حجیت کے قائل تھے۔ ان دونوں صورتوں یا کسی ایک صورت کا انکار محض مجادلہ اور محدثین کی محنتوں کو رائیگاں کرنا ہے۔ آئندہ صفحات پر ضعیف + ضعیف حدیث کی حجیت پر بحث کی جائے گی۔ ان شاء اللہ
Flag Counter