Maktaba Wahhabi

177 - 630
امام بخاری کے ہاں حسن لغیرہ کی حجیت امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’حدثنا قتیبۃ: حدثنا شریک بن عبداللّٰه النخعی عن أبي إسحاق، عن عطاء، عن رافع بن خدیج أن النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم قال: ((من زرع في أرض قوم بغیر إذنھم؛ فلیس لہ من الزرع شيء، ولہ نفقتہ۔۔۔)) وسألت محمد بن إسماعیل عن ھذا الحدیث فقال: ھو حدیث حسن۔ وقال: لا أعرفہ من حدیث أبي إسحاق إلا من روایۃ شریک۔ قال محمد: حدثنا معقل بن مالک البصری: حدثنا عقبۃ بن الأصم عن عطاء، عن رافع بن خدیج عن النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم نحوہ‘‘ (ترمذي، حدیث: ۱۳۶۶) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کسی کی زرعی زمین ان کی اجازت کے بغیر کاشت کرے تو اسے اس کھیت سے کچھ نہیں ملے گا، اور اسے اس پر اٹھنے والے اخراجات ملیں گے...‘‘ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کی دو سندیں مذکور ہیں۔ پہلی قتیبہ سے، دوسری معقل بن مالک البصری سے۔ امام ترمذی رحمہ اللہ نے قتیبہ والی سند کی بابت امام بخاری رحمہ اللہ سے دریافت کیا
Flag Counter