Maktaba Wahhabi

343 - 630
18۔ علامہ الشریف حاتم العونی رقمطراز ہیں: ’’وقد جعل الإمام مسلم روایۃ أزھر آخر روایات ھذا الحدیث عن عبیدۃ‘‘ (۴/ ۱۹۶۲۔ ۱۹۶۳، رقم: ۲۵۳۳) إشارۃ إلی إعلالھا‘‘ ’’کہ امام مسلم نے ازہر (بن سعد السمان عن ابن عون عن ابراہیم عن عبیدۃ عن عبداللہ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم ) کی روایت عبیدہ (السلمانی) کی احادیث کے آخر میں ذکر کر کے اس کے معلول ہونے کی طرف اشارہ کیا ہے۔‘‘ (أسس نقد الحدیث بین أئمۃ النقد و أھل العصر الحدیث، ص: ۳۹۳، ضمن: إضاء ات بحثیۃ) 19۔ علامہ ابو عبیدہ مشہور فرماتے ہیں: ’’أوردہ مسلم من الطریقین، لیبین الخلاف الواقع في اتصالہ، وقدم روایۃ من أرسلہ؛ لأنھم أحفظ وأثبت‘‘ (التعلیق علی جزء الجویباری في مسائل عبداللّٰه بن سلام للبیھقي (ص: ۲۲۱، ضمن: مجموعۃ أجزاء حدیثیۃ، مجموعۃ: ۲) ’’اس حدیث کو امام مسلم نے دونوں (مرسل اور متصل) سندوں سے ذکر کیا ہے، تاکہ وہ اس حدیث کے اتصال کے بارے میں جو اختلاف واقع ہوا ہے اس کی توضیح کر دیں، انھوں نے مرسل بیان کرنے والوں کو مقدم کیا ہے، کیونکہ وہ احفظ اور اثبت ہیں۔‘‘ 20۔ شیخ طارق بن عوض اللہ: المنتخب من العلل للخلال (ص: ۵۳۔ ۵۶، ۱۶۶۔ ۱۶۸۔ تحقیق: شیخ طارق) وردع الجانی المتعدی علی الألباني (۸۳، ۱۲۱) 21۔ استاذِ گرامی اثری حفظہ اللہ امام مسلم کا قول ذکر کرنے کے بعد یوں ترجمہ کرتے ہیں:
Flag Counter