Maktaba Wahhabi

508 - 630
5 انھوں نے السیر میں فرمایا: المستدرک کی تقریباً ۴۲ فیصد احادیث عجائب اور مناکیر ہیں ۔ اور یہ تناسب تلخیص المستدرک میں موجود ضعیف اور منکر روایات سے ۳۰ فیصد زیادہ ہے کیونکہ متکلم فیہ روایات کا تناسب ۱۲ فیصد ہے۔ 6 ہر حدیث پر تعاقب حافظ ذہبی رحمہ اللہ کا منہج نہیں۔ بلکہ وہ راوی کی پہلی روایت پر عموماً حکم لگاتے ہیں اور باقی روایات پر خاموش رہتے ہیں۔ 7 بعض علماء کا حافظ ذہبی رحمہ اللہ کے سکوت یا عدمِ موافقت پر ’’صححہ الحاکم ووافقہ الذہبي‘‘ کا اطلاق کرنا درست نہیں کیونکہ اس نظریے کی اساس کمزور دلیل پر مبنی ہے۔ 8 حافظ ذہبی رحمہ اللہ کی موافقت وہاں متصور ہوگی، جہاں ’’قلت‘‘ ذکر کرنے کے بعد امام حاکم رحمہ اللہ کی تائید کریں گے۔
Flag Counter