Maktaba Wahhabi

512 - 630
شعبان، فیغفر لجمیع خلقہ إلا لمشرک أو مشاحن‘‘ ’’کہ اللہ تعالیٰ ماہِ شعبان کی پندرہویں شب بندوں پر مطلع ہوتے (نزول فرماتے) ہیں۔ اور سبھی مخلوق کو بخش دیتے ہیں سوائے مشرک اور کینہ پرور شخص کے۔‘‘ علامہ البانی فرماتے ہیں: خلاصۂ کلام یہ ہے کہ یہ حدیث بلاشبہ ان شواہد کی بنا پر صحیح ہے اور کسی حدیث کی صحت ان شواہد کی تعداد سے کم بھی ثابت ہوجاتی ہے جب تک وہ شدید ضعف سے دوچار نہ ہو، جیسا کہ یہ حدیث ہے … اور جنہوں نے ان کو ضعیف قرار دیا ہے، انھوں نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحقیق کا حق ادا نہیں کیا۔ (السلسلۃ الصحیحۃ، ج:۳، ص:۱۳۵۔۱۳۸۔ ۱۳۹) بینرز صلاۃِ تسبیح اہلِ بدعت نے اپنی بدعات کی صیانت کے لیے امام البانی رحمہ اللہ کے اس کلام اور حدیث کی تصحیح کو ڈھال بنایا اور یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ دنیا کے ایک جلیل القدر امام نے ہمارے عمل کو تقویت پہنچائی ہے۔ لہٰذا ہمارے اس شب میں کیے جانے والے سبھی اعمال عند اللہ قبولیت کا درجہ پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ إنا للّٰه وإنا إلیہ راجعون! اس میں کوئی شک نہیں کہ امام البانی ایسی نابغۂ روزگار شخصیات اور ان کے علوم کا وجود امتِ محمدیہ پر ربّ العالمین کا احسانِ عظیم ہے۔ اور ایسے لوگ صدیوں بعد بھی خال خال ہی پیدا ہوتے ہیں۔ امام صاحب نے صحیح اور ضعیف احادیث کے درمیان جو خطِ امتیاز کھینچا اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دکھایا یہ موحدین کے لیے بہت بڑا تحفہ جب کہ مبتدعین کے لیے زہرِ ہلاہل ہے اور ﴿لِیُحِقَّ الْحَقَّ وَیُبْطِلَ الْبَاطِلَ﴾ کا مصداق ہے۔
Flag Counter