Maktaba Wahhabi

571 - 630
الجوزی رحمہ اللہ اور حافظ بوصیری رحمہ اللہ وغیرہ نے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے۔ چوتھے شاہد یعنی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں امام اعمش کثیر التدلیس ہیں۔ پانچویں شاہد یعنی حضرت ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ کی حدیث کو محدثین نے عبدالملک کی منکرات میں شمار کیا ہے۔ امام بخاری، امام ابوحاتم، امام ترمذی، امام عقیلی، امام ابن الجوزی، امام بغوی، امام ذہبی، امام ابن حجر رحمہم اللہ وغیرہم نے اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے یا تائیدی طور پر اس کے ضعف کو نقل کیا ہے۔ چھٹے شاہد یعنی حضرت عوف بن مالک کی حدیث میں ابن لہیعہ کے علاوہ عبدالرحمن الافریقی ضعیف راوی ہیں۔ مضطرب سند ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ ساتویں شاہد یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کو امام بخاری، امام ترمذی، امام حاکم، امام دار قطنی، امام ابن الجوزی رحمہم اللہ وغیرہم نے ضعیف اور غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ ان ناقدینِ فن اور ماہرینِ علل کے مقابلے میں بلاشبہ امام البانی رحمہ اللہ کی رائے قابلِ التفات نہیں ہے۔ لہٰذا یہ روایت سخت ضعیف ہے۔ امام البانی رحمہ اللہ کے پیش کردہ تین آثار میں سے حضرت مکحول الشامی کا اثر حسن سند سے مروی ہے۔ ان کے قول کے برعکس مکحول الشامی کے قول میں رائے اور اجتہاد کو دخل ہے۔
Flag Counter