Maktaba Wahhabi

611 - 630
ہے جو ایک جماعت نے کی ہے جن میں وکیع، ابو نعیم، عبدالرزاق، محمد بن یوسف الفریابی، عثمان بن جبلۃ، یحی بن آدم، محمد بن کثیر العبدی، قبیصۃ بن عقبہ اور الحسین بن حفص شامل ہیں۔ 1 وکیع بن الجراح کی روایت سنن الترمذي (۳۸)، سنن النسائي (۸۷)، السنن الکبری للنسائي (۱/ ۱۱۰، حدیث: ۹۹)، مسند أحمد (۴/ ۳۲، ۳۳)، المستدرک للحاکم (۱/ ۱۸۲) میں ہے۔ 2 ابو نُعیم الفضل بن دکین: ثقۃ ثبت (التقریب: ۶۰۷۱) سنن أبي بکر أحمد بن محمد بن ھانیٔ الأثرم ۲۶۱ھ (ص: ۲۳۴، حدیث: ۲۲) المعجم الکبیر للطبراني (۱۹/۲۱۶، حدیث: ۴۸۲)، أسد الغابۃ لابن الأثیر الجزري (۴/ ۲۶۶)، الإصابۃ (۵/ ۱۱، ترجمۃ: ۷۵۵۳)، الإمتاع لابن حجر (ص: ۲۳۸) امام ابو حاتم رحمہ اللہ ، فضل بن دکین کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’کان یأتي بحدیث الثوري عن لفظ واحدٍ لا یغیرہ، وکان لا یلقن، وکان حافظاً متقناً‘‘ (الجرح والتعدیل: ۷/ ۶۲) ’’ابو نعیم، ثوری کی حدیث ایک ہی لفظ سے بیان کرتے ہیں، اس میں تغیر و تبدل نہیں کرتے اور لقمہ نہیں لیتے، وہ حافظ اور متقن ہیں۔‘‘ غور کیجیے کہ ابو نعیم، سفیان ثوری سے تقریباً ساڑھے تین ہزار روایات بیان کرتے ہیں، مگر اس کے باوجود انھیں اسی انداز سے بیان کرتے ہیں، جس طرح انھوں نے سفیان ثوری سے سنی ہوتی ہیں۔ 3 امام عبدالرزاق صاحب المصنف: المصنف لعبد الرزاق (۱/ ۲۶، ح: ۷۹)، المعجم الکبیر للطبراني
Flag Counter