Maktaba Wahhabi

105 - 242
کے بعد داہنی طرف کو لپیٹیں تاکہ کفن کی داہنی طرف اوپر پڑے۔ پھر سر اور پاؤں کی طرف کفن کو گرہ دے دیں تاکہ کفن منتشر نہ ہو۔ عورت کو پہلے تہ بند میں لپیٹیں اور تہبند کو زندہ کی طرح کمر سے باندھیں بلکہ بغل سے لے کر سینہ کمر اور ران وغیرہ بدن کے جس قدر حصہ پر لپیٹ سکیں لپیٹیں پھر کرتہ پہنائیں ۔ پھر خمار یعنی سر بند سے اس کے سر اور بالوں کو چھپائیں پھر دونوں لفافہ میں لپیٹیں پھر سر اورپیر کی طرف کفن کو گرہ دے دیں ۔[1] فائدہ:....بعض جہلاء کے ہاں رواج ہے کہ کفنانے کے بعد مرد کے گلے میں سہرہ اور ٹائی باندھ کر اس کا فوٹو اتارتے ہیں اور اگرمیت کنواری عورت ہو تو کفنانے سے پہلے اس کے ہاتھ پاؤں کو مہندی لگاتے ہیں ۔ یہ سب کام سنت کے خلاف ہیں ۔ ان سے پرہیز کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter