Maktaba Wahhabi

211 - 242
﴿قُلْ اِِنِّی لَا اَمْلِکُ لَکُمْ ضَرًّا وَلَا رَشَدًا،﴾ (الجن: ۲۱) ’’تو کہہ یقینا میں تمہارے لیے کسی قسم کے ضرر یا فائدہ پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا۔‘‘ خرد اور ادراک رنجور ہیں واں مہ و مہر ادنیٰ سے مزدور ہیں واں جہاندار مغلوب و مقہور ہیں واں نبی اور صدیق مجبور ہیں واں نہ پرسش ہے رہبان و احبار کی واں نہ پروا ہے ابرار و احرار کی واں ﴿وَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ مَا یَمْلِکُوْنَ مِنْ قِطْمِیْرٍ،﴾ (فاطر: ۱۳) ’’اس کے سوا جن (انبیاء علیہم السلام، اولیاء اور صلحاء) کو تم پکارتے ہو (اور جن سے مرادیں مانگتے ہو) وہ ایک دھاگے کا بھی اختیار نہیں رکھتے۔‘‘ ﴿وَ لَا تَدْعُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَنْفَعُکَ وَ لَا یَضُرُّکَ فَاِنْ فَعَلْتَ فَاِنَّکَ اِذًا مِّنَ الظّٰلِمِیْنَ،﴾ (یونس: ۱۰۶) ’’اور اللہ کے سوا کسی چیز کو نہ پکارو جو نہ تجھے نفع دے سکے اور نہ نقصان (یاد رکھو کہ) اگر یہ کام تم نے کیا (یعنی اللہ کے سوا کسی کو بغرض استمداد یا بطور عبادت پکارا) تو فوراً تو بھی ظالموں میں شمار ہو گا۔‘‘ مولانا خرم علی بلہوری فرما گئے ہیں : خدا فرما چکا قرآں کے اندر میرے محتاج ہیں پیر و پیغمبر نہیں طاقت سوا میرے کسی میں جو کام آوے تمہاری بے کسی میں
Flag Counter