Maktaba Wahhabi

201 - 453
جائےگا۔اور آدمی اپنے گھر والوں کا نگہبان ہے اور اس سے اس کی نگہبانی کے متعلق پوچھا جائے گا‘‘۔ گھر کے سربراہ کی حیثیت سے آپ کو چاہئے کہ گھر کے کچھ اصول و ضوابط مقرر کریں ، کچھ اہم اصول یہ ہیں: · گھر کے تمام افراد کم از کم ایک وقت کا کھانا اکٹھے بیٹھ کر کھائیں ، اور اس وقت تمام ڈیوائسز یعنی ٹی وی ، موبائل ، کمپیوٹر وغیرہ کو بند کردیا جائے ، تاکہ گھر والے ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کر سکیں۔ · گھر کی تمام ڈیواسز خصوصا وہ ڈیوائس جو بچوں اور نوجوان لڑکے لڑکیوں کے پاس ہو ، جیسے لیپ ٹاپ کمپیوٹر وغیرہ ، ان پر Parental Control کا انتظام کریں اور اس میں ایسے سوفٹ وئیرانسٹال کر دیں جو غلط مواد کی دستیابی کو روک سکے۔ · کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ کے استعمال کے اوقات مقرر کریں ، خود بھی اس کی پابندی کریں اور بچوں کو بھی اس کا پابند کریں۔ · بچوں کو لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر، آئی پیڈ اور سمارٹ فون وغیرہ کے مفید استعمال کی ترغیب دیں ، ان ڈیوائسز پر ان کی ایسی مصروفیت کا انتظام کریں جو آگے چل کر ان کے کام بھی آئے اور انہیں غلط استعمال کی طرف جانے سے روکے۔ · صرف انتہائی ضرورت کی صورت میں بچوں کو موبائل لے کردیں۔ اسی طرح ایسی تمام ڈیوائسز جن کی اشد ضرورت نہ ہو اسے گھر میں نہ لائیں۔ · بچوں ، نوجوان لڑکے لڑکیوں کی دینی تربیت کا خصوصی انتظام کریں ، یہ ایک ایسا پہلو ہے جس کی طرف آپ کی انتہائی توجہ ہونی چاہئے، اگر بچوں کی دینی تربیت نہ کی گئی تو لامحالہ ان کے عقائد و اخلاق میں بگاڑ اور خرابی کا اندیشہ ہے۔ آخر میں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کو عصر حاضرکے فتنوں سے محفوظ فرمائے ۔ آمین وآخر دعوانا أن الحمدلله رب العالمين
Flag Counter