Maktaba Wahhabi

149 - 453
بازار شرعی نصوص کی روشنی میں ذوالفقار علی طاہر [1] سیدنا امام مسلم رحمہ اللہ اپنی صحیح میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث لائے میں کہ : ’’احب البلاد الی اللہ مساجدھا وابغض البلاد الی اللہ اسواقھا‘‘ یعنی : اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب ترین مقام ،مسجدیں ہیں اور مبغوض ترین مقام ،بازار ہیں ۔ حدیث مبارک کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ بازار جانا حرام ہے بلکہ خرید و فروخت کیلئے جایا جا سکتا ہے۔ ہاں !انسان کا دل بازار ہی سے معلق ہو، بغیر کسی مقصد کے محض بازار کی رونق سے لطف اندوز ہونے کیلئے ہر وقت بازار جانے کیلئے مستعد رہتاہو، ایسا رویہ عند اللہ مبغوض ہے۔ مزید تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
Flag Counter