Maktaba Wahhabi

291 - 453
پردے میں رہنے دو ! محمد طاہر نقاش محترم جناب محمد طاہر نقّاش کا شمار جماعت کے نامی گرامی صحافیوں میں ہوتاہے ۔ عرصہ دراز سے دعوت وجہاد کے قافلے سے وابستہ ہیں ۔ اور اپنی زندگی کو اسی میدان کیلئے وقف کردیا ہے ۔ آپ کے کالم ہفت روزہ ’’غزوہ ‘‘ میں تسلسل سے چھپتے رہے ہیں ۔ سلگتے معاشرتی مسائل کو خوبصورت تربیتی واصلاحی پیرائے میں تحریر کرنےکے ملکہ سے اللہ تعالیٰ نے انہیں نوازا اور قبول عام بھی دیاہے ۔ اللهم زد فزد۔ حال ہی میں ان کے کالموں کا مجموعہ ’’ قلم کے آنسو ‘‘دو جلدوں میں شائع ہوا ہے ۔ البیان کی یہ خصوصی اشاعت چونکہ اسلامی ثقافت ومعاشرت سے متعلق تھی اس لئے میں نے اپنے ا شاگرد رشید جناب حافظ مقصود احمد کے توسط سے موصوف سے دو کالموں کو بغرض افادہ عام ( پردے میں رہنے دو ۔ اور عشقیہ تحریریں پاؤں کی زنجیریں ) البیان کی اشاعت خصوصی میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی آپ نے بخوشی اس پر رضامندی ظاہر کردی ۔ فجزاه الله عنا وعن المسلمین خیر الجزاء ۔ إنه ولی التوفیق ۔ (خالد حسین گورایہ مدیر سہ ماہی البیان کراچی )
Flag Counter