Maktaba Wahhabi

217 - 453
نامناسب (comment) گالم گلوچ کے ذریعے لوگوں کی دِل آزاری سے بچنا، نیز بد اخلاقی کے جواب میں بھی ہمیشہ عمدہ اخلاق کا مظاہرہ کرنا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی ، صحابہ کرام ، ازواج مطہرات ، اہل بیت اطہار ، ائمہ کرام اور اکابرین امت کا پُر زور دفاع کرنا۔ اشتعال انگیزی ، فرقہ واریت، لسانیت ، عصبیت اور قوم پرستی کے ناسور سے بچنا۔ آنکھوں، کانوں اور ہاتھوں کے غلط استعمال سے بچنا۔ موبائل کے فوائد ،نقصانات اور شرعی ہدایات وآداب ٹیلی فون اور موبائل کا استعمال اس قدر عام ہوچکا ہے کہ یہ ہر گھر ، دکان اور دفتر کی زینت بن گیا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ جس کے پاس موبائل کی سہولت یا ٹیلی فون وغیرہ نہ ہو اس کو حسرت وحیرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے تو غلط نہ ہوگا ۔ ٹیلی فون اور موبائل کی ایجاد نے نسل انسانی کو بہت سے فواہد پہنچائے ہیں جن کا خلاصہ درج ذیل ہے۔ 1 والدین کے ساتھ حسن سلوک آج مادیت پرستی نے بنی نوع انسان کو اعلیٰ اقدار سے یکسر کر محروم کر دیا ہے اور لوگ دنیاوی مسائل میںاس قدر مصروف ہوچکے ہیں کہ والدین کے پاس حاضری اور ان کی خدمت کا موقع خال خال ہی نصیب ہوتا ہے ۔ ٹیلی فون اور موبائل کی موجودگی نے ایک حد تک اس مشکل کو کم کر دیا ہے کہ انسان ہر وقت اور ہرجگہ اپنے والدین کے ساتھ رابطہ کر سکتاہےکیونکہ والدین کی رضا مندی حصول جنت کا ذریعہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : [وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ][بنی اسرائیل :23] ’’ اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔‘‘
Flag Counter