Maktaba Wahhabi

279 - 453
کو دیکھنا ہوگی اس میں بنیادی کردار عورت کو ادا کرنا ہوگا جس میں اسے برہنہ کر کے سامنے منظرعام پر لایا جائے گا۔ [1]یہود کو یہ دجال متعارف کرائے ہوئے عرصہ ہوگیا اور آج ہماری نسلوں کی گردنیں تک اس میں ڈوبی نظر آتی ہیں۔ دنیا کے %80 لوگ اس جال میں آگئے ہیں پوری دنیا کی انسانی عقلوں کو پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعہ ماؤف کر کے ان کو اس سحر میں جکڑ لیا ہے جس کی بنا پر لڑکیوں میں سے وہ عنصر ختم ہو چکا ہے جو اللہ تعالیٰ نے فطرت انسانی میں رکھا ہے یہ نظام عورت کے بغیر ادھورا ہے اس لئے عورتوں میں بغاوت کی آبیاری یہود کا پہلا حربہ ہے ۔ جس کے لئے اس میڈیا میں دو شعبوں کا قیام کیا گیا ہے۔ (۱) تفریح کے نام پر شہوات (۲)خبروں کے نام پر شبہات کو ترویج دینا۔ تفریح کے نام پر شہوات کی ترویج انسانی معاشرے کے لئے بنیادی اجزاء میں سے ایک ’’ حیا‘‘ ہے۔ جس قوم سے یہ صفت اٹھ جاتی ہے وہ اپنی موت آپ مرجاتی ہے اور اس کے افراد بکری کے ریوڑھ کی مانند ہوتے ہیں۔ چنانچہ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر تفریح کے نام پر یہود نے ٹیلی ویژن ، ریڈیو ، انٹرنیٹ اور موبائلز پر حیا سوز اور اخلاق باختہ مواد پر مشتمل تباہی و بربادی کاجو سامان مہیا کیا ہے اس نے پورے انسانی معاشرے کی بنیادیں ہلادی ہیں۔ عورت کی آزادی کے نام پر تحریکیں چلا کر ان کو بغاوت کر کے باہر لے کر آنے کے بعد پھر ان سب چیزوں میں عورت کو بطور آلہ استعمال کیا گیا مثلاً ماڈلنگ کے لئے الگ الگ شعبوں کا قیام کیاجاتا ہے جس کے لئے یہود ایسے اداروں کی سر پرستی کرتے ہیں اور نوجوانان نسل کو Talent کے نام پر ابھارا جاتا ہے۔ یا پھر اس بات کو ایک Advertisment سے سمجھنے کی کوشش کریںکہ عورت کے استعمال کی ذاتی چیزوں کا Advertisment اس کو کھلے عام میڈیا پر پیش کرنااور اس کے ذریعہ دوسری صنف کے جنسی جذبات کو ابھارنا اور تمام عورتوں کے لئے ایسی پروڈکٹس کو منظر عام پر لاناجو ان کے ذاتی استعمال کی ہیں اور تمام عورتوں کے Sub Contiousمیں یہ Message Convey کیا جارہا ہوتا ہے کہ اس کو استعمال کرو اور بے حیائی کو فروغ دواور کھلے عام اپنے حسن کا مظاہرہ کرو اس سارے ماحول میں بنیاد عورت کو حاصل ہے۔ کیوں یہودی تنظیمیں ایک ایک Advertismentکے لئے لاکھوں ، اربوں روپے خرچ کر دیتی
Flag Counter