Maktaba Wahhabi

298 - 453
عشقیہ تحریر یں۔۔۔۔۔ پاؤں کی زنجیر یں ! محمد طاہر نقاش جان سے پیارے محبوب سلام محبت! آپ کے جانے کے بعد نہ جانے مجھے کیا ہو جاتا ہے ؟پتا نہیں آپ نے مجھے کیا کر دیا ہے کہ ہر وقت آپ ہی کے خیالوں میں کھوئی رہتی ہوں۔ ہر وقت آپ کے متعلق سوچتی رہتی ہوں۔ ہواؤں میں اڑتی رہتی ہوں۔ جب آپ ہمارے گھر سے چلے جاتے ہیں تو آپ کے جلد واپس آنے کا انتظار کرتی ہوں۔ آپ شام سے پہلے یعنی سورج ڈھلنے سے پہلے ہی آ جا یا کریں۔ آپ سے بات ہو سکے یا نہ ہو سکے لیکن آپ کے موجود رہنے اور آس پاس ہونے سے دل کو سکون ملتا ہے۔ اتنی ملاقاتوں کے بعد بھی آپ کے دو بارہ جلد ملنے کا اشتیاق پہلے سے بڑھ جاتا ہے‘ اور آپ کے ساتھ مستقبل کے متعلق بنائے گئے سہانےمنصو بےپورے ہو نے کی شدت سے منتظر رہتی ہوں‘ کہ جب ہم ایک جان ہو کر ایک علیحدہ گھر میں اپنی جنت بنائیں گے۔ میرے متعلق آپ نے اپنے جن بے قابو ہو نے والے جذبات کے متعلق لکھا ہے‘ میرے جذبات اس سے قدرے زیادہ شدت وا لے ہیں لیکن میں کھلے عام اظہار نہیں کر سکتی‘ اس لئے کہ صنف نازک ہوں اور مرد کی نسبت اپنے جذبات کی شدت پر زیادہ کنٹرول اور ضبط رکھتی ہوں۔ فی الحال کھل کر اظہار نہیں کر سکتی۔ اگلی آدھی ملاقات تک کے لئے اللہ حافظ۔ آپ کی جان ۔۔۔۔الامان و الحفیظ ۔۔۔۔۔اللہ کی پناہ!یہ خط ایک مذہبی بیک گراؤنڈ رکھنے والی لڑ کی کا اپنے محبوب کے نام ہے۔ مجھے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ لڑکی بالکل سادہ طبیعت اور کورے اور شفاف دماغ کی
Flag Counter