Maktaba Wahhabi

327 - 453
لازمی نتیجہ یہ نظر آرہا ہے کہ آج کا نام نہاد مسلمان اپنے دین سے دور بلکہ باغی ہوتا جارہا ہے۔ حاصل کلام یہ ہے کہ اہل کفر کے تہوار منانا مسلمان کے ایمان کو خطرہ میں ڈالتے ہیں اس لئے شریعت نے انہیں ناجائز اور حرام قرار دیاہے۔ دوسرا سبب:غیر مسلموں کے تہوار منانا اسلام کے عقیدہ ’’ الولاء والبراء ‘‘ کے منافی ہے ۔ ولاء اور براء سے مراد یہ کہ اللہ تعالیٰ نے اہل اسلام کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ ہی کیلئےکسی سے محبت،دوستی اور رشتہ داری کے تعلقات استوار کریں ۔اور اللہ تعالیٰ کی خاطر ہی دشمنی قائم کریں ۔ فرمان باری تعالیٰ ہے: لَا تَجِدُ قَوْمًا يُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ يُوَاۗدُّوْنَ مَنْ حَاۗدَّ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ وَلَوْ كَانُوْٓا اٰبَاۗءَهُمْ اَوْ اَبْنَاۗءَهُمْ اَوْ اِخْوَانَهُمْ اَوْ عَشِيْرَتَهُمْ ۭ اُولٰۗىِٕكَ كَتَبَ فِيْ قُلُوْبِهِمُ الْاِيْمَانَ وَاَيَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُ ۭ وَيُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۭ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوْا عَنْهُ ۭ اُولٰۗىِٕكَ حِزْبُ اللّٰهِ ۭ اَلَآ اِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ (المجادلہ:22؀ۧ) ترجمہ:جو لوگ اللہ اور آخرت کے دن پر یقین رکھتے ہیں ۔ آپ کبھی انہیں ایسا نہ پائیں گے کہ وہ ایسے لوگوں سے دوستی لگائیں جو اللہ اور اس کے رسول( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی مخالفت کرتے ہوں، خواہ وہ ان کے باپ ہوں یا بیٹے ہوں یا بھائی یا کنبہ والے ہوں، یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے ایمان ثبت کردیا ہے اور اپنی طرف سے ایک روح کے ذریعہ انہیں قوت بخشی ہے۔ اللہ انہیں ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اس سے راضی ہوئے یہی اللہ کی جماعت ہے۔ سن لو! اللہ کی جماعت کے لوگ ہی فلاح پانے والے ہیں ‘‘ ایک اور جگہ ارشاد فرمایا: يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا دِيْنَكُمْ هُزُوًا وَّلَعِبًا مِّنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَالْكُفَّارَ اَوْلِيَاۗءَ ۚوَاتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ (المائدۃ: 57؀) ’’اے ایمان والو! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ان میں سے اور کافروں میں سے ایسے لوگوں کو دوست نہ بناؤ، جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی مذاق بنا رکھا ہے اور اگر تم
Flag Counter