Maktaba Wahhabi

235 - 453
اس حدیث سے بھی یہ بات واضح ہورہی ہے کہ اصلاً تمام چیزیں حلال ہیں جن میں سے بعض کے متعلق حرمت کا حکم جاری ہوا ہے۔ اور حلال و حرام کے حوالہ سے جیسا کہ میں نے پہلے ذکر کیا کہ اسلام نے صرف ان چیزوں کو ہم پر حرام کیا ہے جو کسی بھی طرح خبیث ہوں ، یعنی ضرر اور نقصان پہنچانے والی ، چاہے وہ نقصان بدن کا ہو، عقل کا ہویا نفس کا ہو، ہر نقصان دینے والی چیز کو اسلام نے ہم پر حرام کردیا ہے ، یہ اسلام کی ایک بہت بڑی خوبی ہے اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ دین اس خالق کی طرف سے ہے جس نے ہمیں تخلیق کیا اور وہ خوب جانتا ہے کہ کیا چیز ہمارے لئے فائدہ مند ہے اور کیا چیز نقصان دہ ہے۔ اسلام میں حرام کردہ غذائیں اور مشروبات : ہماری غذا دو قسم کی ہے : حیوانی اور نباتاتی۔ (۱) نباتاتی غذا: جہاں تک نباتاتی غذا کا تعلق ہے تو اس میں ہر قسم کی غذا حلال ہے جب تک کہ وہ کوئی مضر صحت چیز نہ ہو۔ (2) حیوانی غذا: حیوان دو طرح کے ہوتے ہیں :1 بری ۔(خشکی والے)2بحری (سمندری) (1)ایسے بری (خشکی کے ) جانورجو حرام ہیں: جو غیر اللہ کے لئے ذبح کیا گیا ہو وہ جانور جو غیراللہ کے نام پر ذبح کیا گیا ہو وہ حرام ہے،اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: { إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّهِ} [البقرة: 173] ترجمہ:’’اس نے تم پر مرا ہوا جانور اور لہو اور سور کا گوشت اور جس چیز پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے حرام کر دیا ہے‘‘۔ اسی طرح وہ جانور جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو ، چاہے کسی اور کا نام نہ بھی لیا جائے ، اس جانور کا گوشت بھی حرام ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : {وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَإِنَّهُ لَفِسْقٌ } [الأنعام: 121]
Flag Counter