Maktaba Wahhabi

281 - 453
خبروں کو اشاعت کرنا جس میں مسلمانوں کا ایمان ،حیا ، وقت ، جان ، مال سب ضائع ہو خصوصاً عورتوں میں فضول خرچی کی سوچپیدا کرنا مثلاً بازار، شاپنگ، ہوٹل، پارٹیز ، کپڑے ، جیولری، جدید فیشن، سائن بورڈ ، چلتے پھرتے ذرائع ابلاغ ۔۔۔۔ لڑکیوں میں بغاوت پیدا نہیں ہوگی تو کیاہوگا اور والدین کا بالکل آنکھیں بند کر لینااور بچیوں کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جانا ۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اپنے اس خوف کا اظہار سالوں پہلے کیا تھا :’’ میں تمہارے بارے میں جس چیز سے سب سے زیادہ خوف محسوس کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ تم علم کے مقابلے میں اس بات کو ترجیح دو گے جس منظر کو تم دیکھ رہے ہوگے اور تم گمراہ ہو جاؤ گے۔ تمہیں پتہ بھی نہیں چلے گا۔‘‘ [1]یہی وہ بنیادی ذرائع ہیں جس سے عورتوں میں بغاوت پھیلائی گئی ۔ (1)فواحش و منکرات کی اشاعت میڈیا کے ذریعے ہر ایسے مواد کو پھیلا یا گیا جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی خلاف ورزی کی گئی ہو تاکہ اور لوگ بھی یہی طریقہ اختیار کریں زنا، قتل ، چوری جیسی خبروں کو منظر عام پر لانا نت نئے فیشن پھیلانا تاکہ بیمار دل لوگ اس کی طرف متوجہ ہوں کیوں کہ یہ انسانی فطرت ہے جو خبر اس کی خواہش کے مطابق ہو جب وہ سنتا ہے، جائے خبر تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے ۔ مدینہ منورہ میں جب واقعہ افک پیش آیا تو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو تنبیہ کرتے ہوئے ایسی خبروں کی بلا تحقیق اشاعت سے نہ صرف روکا بلکہ ان کو سخت ڈانٹ کے انداز میں واقعہ کی ابتداء میں ہی نہ رُکنے کی وجہ سے سخت مذمت کی کہ اس واقعہ کو اپنے پختہ ایمان کی بنا پر ہاتھ اور زبان سے روکا کیوں نہیں؟ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ترجمہ: ’’اگر اللہ کافضل تم پر دنیا اور آخرت میں نہ ہوتاتو یقینا تم نے جس بات کے چرچے شروع کر رکھے تھے اس بارے میں تمہیں بہت بڑا عذاب پہنچتا جبکہ تم اسے اپنی زبانوں سے نقل در نقل کرنے لگے اور اپنے منہ سے وہ بات نکالنے لگے جس کی تمہیں مطلق خبر نہ تھی گو تم اسے ہلکی بات سمجھتے رہے لیکن اللہ کے نزدیک وہ بہت بڑی بات تھی تم نے ایسی بات کو سنتے ہی کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں ایسی بات منہ سے نکالنی بھی لائق نہیں۔‘‘(سورہ النور: 14تا16) اشاعت فاحشہ کا کردار ادا کرنے میں یہ سب چیزیں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں ۔
Flag Counter