Maktaba Wahhabi

419 - 453
شادیاں ناکام کیوں ہوتی ہیں؟ حافظ محمد سلیم نکاح اللہ رب العالمین جو تمام کائنات کا خاشلق ،مالک اور رازق ہے۔اس نے اس کائنات کو بے مقصد نہیں بنایا بلکہ ایک مقصد کے تحت اس کی تخلیق فرمائی۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے [وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُوْنِ ؀] [الذاریات:56] یعنی اور میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اس لئے پیدا کیاہے کہ وہ میری عبادت کریں۔ اس مقصد کے تحت افزائش نسل کا بھی انتظام فرمایا: ارشاد باری تعالیٰ [وَّخَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًا ] (سورۃ النباء : 8) یعنی اور تمہیں جوڑےجوڑے پیدا کیا۔ نیز ہر جنس کو اللہ تعالیٰ نے جوڑا جوڑا بنایا ہے ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: [وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ 49؀] (الذاریات: 49) یعنی: اور ہر چیز کے ہم نے جوڑے پیدا کردیئے شاید تم (ان سے) سبق حاصل کرو۔ چونکہ جن و انس شرعاً مکلف بنائے گئے ہیں، لہذا انہیں افزائش نسل کے لئے نکاح کا پابند کیا گیا یعنی نکاح کا مقصد صرف جنسی تسکین نہیں ہے اسی لئے نکاح کے تعلق سے چند امور کو بہت اہمیت و تفصیل
Flag Counter