Maktaba Wahhabi

215 - 453
ہو تو ان کو کچھ آداب ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔ فیس بک چونکہ اس وقت مقبول ترین سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ہے ، اس لیے ہر کوئی اس ویب سائٹ پر موجود ہوتاہے فیس بک کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کے درج ذیل آداب ہیں: 1 پہلے تو لو پھر بولو : کوئی بھی چیز شیئر یا نشر کرنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچ لیں کہ کہیں آپ کسی کی دل آزاری کا سبب نہ بنیں،اس لیے کچھ بھی شیئرکرنے سے پہلے ایک دفعہ ٹھنڈے دماغ سے سوچ لینا ضروری ہے۔ بالخصوص دینی معلومات پر مبنی پوسٹ کی اچھی طرح تصدیق کریں کہ یہ مستند بات ہے اور صحیح شرعی حکم ہے وگرنہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان وا فتراء کے زمرے میں آئے گا جس کی ترویج آپ کی وجہ سے ہورہی ہے۔ 2ذاتی باتیں پیغامات تک محدود رکھیں : فیس بک ایک عوامی پلیٹ فارم ہے۔ اگر آپ نے کوئی ذاتی بات لکھ دی تو آپ کو اندازہ نہیں وہ کہاں تک پہنچ سکتی ہے اس لئے ذاتی باتیں پیغامات تک محدود رکھیں ان کو شئیرز کرنے سے گریز کریں۔ 3 ذاتی خبریں فون کے ذریعے دیں : ذاتی خبر چاہے خوشی کی ہو یا غم کی ، اپنے قریبی دوستوں کو بذریعہ فون یا ایس ایم ایس دیں۔ اس کے علاوہ سنی سنائی خبریں جن کے مستند ہونے کی آپ کو خبر نہ ہو فوراً شیئر یا نشر کرنے سے پہلے فون پر تصدیق ضرور حاصل کریں۔ 4 تبصروں پر مناسب جواب دیں: 5 ہر پوسٹ پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں 6 اپنے لہجے کا خیال رکھیں : لکھی ہوئی بات کے پڑھنے اور بولی ہوئی بات کے سننے میں بہت فرق ہوتاہے اس لیے اپنے
Flag Counter