Maktaba Wahhabi

366 - 453
2 اسکولوں،کولجوں اوریونیورسٹی کے نصاب میں عقائدکی کتابیں مقررکرنااورپھران کوایک جاندار مضمون کی طرح پڑھانا۔ ولاءوبراءپرزوردینااورطالب علموں کو سمجھانا کہ اسلام کو ماننے کے ساتھ ساتھ غیر اسلام کو نفرت کی نظرسےدیکھنابھی ضروری ہےورنہ ایمان اوراسلام کا مل نہیں ہوسکتےاور یہ بھی بتاناکہ مسلمان کے ساتھ محبت رکھنےکےساتھ ساتھ کفارسےنفرت اوربغض رکھنابھی ضروری اورایمان کا حصہ ہے۔ 3علماءکرام اور مفکرین کی ایک جماعت تشکیل دینا تاکہ وہ مغربی ثقافت کا چہرہ عوام اور خواص کے سامنے ظاہر کرسکے اور مغربی ثقافت کا صحیح محاکمہ کرسکے اور جن لوگوں نےپہلے اس فیلڈمیں کام کیا ہے اور کتابیں لکھی ہیں ان کی کتابوںکاتعار ف کراسکے۔ 4 جولوگ مدرسوں اوراسکولوںمیں نہیں پڑھ سکتےان کے لیےمساجدمیں خاص اہتمام کرنا اور ان کو بتانا کہ مغربی تہذیب انسان کےلیےموت اورمعاشرےکےلیےزہرقاتل سےکم نہیں۔ 5میڈیاکی اصلاح کرنا کیونکہ یہ میڈیا کا دور ہے آج بچے سے لیکر بوڑھوں تک سب لوگ انٹرنیٹ ، فیس بک ، ٹیلی وژن وغیرہ استعمال کرتے ہیں تو حکمرانوں کی ذمہ داری ہےکہ وہ ان چیزوں کو اسلامی ثقافت کی اشاعت اورمغربی ثقافت کی فضاحت میں استعمال کریں۔ 6عور ت کی اصلاح عورت کی اصلا ح آدھےمعاشرےکی اصلاح ہےاس لیےمغرب کی چاہت ہوتی ہےکہ وہ عورت کو ہدف بنائےکیونکہ اگرعورت بےرا ہ روی کاشکارہوجائےتوآدھامعاشرہ بےراہ روی کا شکار ہوسکتا ہے۔ عورت امت کے پالنے والی ہوتی ہے بچے اس کی آغوش میں تربیت پاتے ہیں عورت ہی کسی کی ماں ہوتی ہے تو کسی کی بیوی اور کسی کی بہن اور ان سب لوگوں پر اس کے اثرات پڑتے ہیں تو اس کی اصلاح ان سب لوگوں کی اصلاح ہےتواس لیےاس کی تربیت اوراصلاح پراہتمام دیناچاہیے۔
Flag Counter