Maktaba Wahhabi

567 - 630
عقیلی رحمہ اللہ رقم طراز ہیں: ’’وفي النزول فی لیلۃ النصف من شعبان أحادیث، فیہا لین، والروایۃ في النزول في کل لیلۃ أحادیث ثابتۃ صحاح، فلیلۃ النصف من شعبان، داخلۃ فیہا إن شاء اللّٰہ‘‘[الضعفاء الکبیر للعقیلی، ج:۳، ص:۲۹] ’’شعبان کی پندرھویں رات میں اللہ تعالیٰ کے نزول کے بارے میں احادیث ضعیف ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ہر رات نزول صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ اور شعبان کی پندرھویں رات بھی اس میں داخل ہے۔‘‘ ان شاء اللہ عبدالرحمن بن زید بن اسلم فرماتے ہیں: ’’ما أدرکنا من مشیختنا ولا فقہائنا یلتفتون إلی النصف من شعبان، ولا یلتفتون إلی حدیث مکحول ولا یرون لہا فضلاً علی ما سواہا‘‘ ’’ہم نے اپنے اساتذہ اور فقہائے کرام کو پندرھویں شعبان کی طرف التفات کرتے ہوئے نہیں پایا۔ وہ حضرت مکحول کی حدیث کی طرف توجہ کرتے اور نہ اس رات کو کسی دوسری رات پر فوقیت دیتے تھے۔‘‘ عبدالرحمن بن زید بن اسلم کا یہ قول ابن وضاح بیان کرتے ہیں۔[البدع والنہی عنہا لابن وضاح، ص:۴۶ بحوالہ حاشیۃ الحوادث والبدع] ابن وضاح سے یہی قول امام ابوبکر الطرطوشی نے نقل کیا ہے۔ [الحوادث والبدع لطرطوشی، ص:۱۳۰] امام ابوبکر الطرطوشی سے یہی قول امام ابوشامہ نے نقل کیا ہے۔ [الباعث علی إنکار البدع والحوادث، ص: ۱۲۵] گویا کہ عبدالرحمن بن زید بن اسلم کا یہ قول محدثین کے ہاں غیر معمولی
Flag Counter