Maktaba Wahhabi

82 - 242
(۳)..... فرمان سیّدنا علی رضی اللہ عنہ : ((قَالَ عَلِیٌّ رضی اللّٰہ عنہ وُرِثْنَا الْعَفْوَ مِنْ اٰلِ یَعْقُوْبَ وَوُرِثْنَا الصَّبْرَ مِنْ اٰلِ اَیُّوْبَ))[1] ’’سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دشمنوں کو معاف کر دینا آل یعقوب سے اور مصیبت کے وقت صبر کرنا آل ایوب سے ہم کو ورثہ میں ملا ہے۔‘‘ (۴)..... رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ((قَدِ انْقَطَعَ بِمَوْتِکَ مَا لَمْ یَنْقَطِعْ بِمَوْتِ غَیْرِکَ لَولَا اَنَّکَ اَمَرْتَ بِالصَّبْرِ وَنَھَیْتَ عَنِ الْجَزْعِ لَاَنْفَدْنَا عَلَیْکَ مَائَ الشَّؤنِ))[2] ’’حضرت! آپ کی وفات سے وہ امور منقطع ہو گئے جوکسی نبی(صلی اللہ علیہ وسلم) کی وفات سے نہ ہوئے، اگر آپ(صلی اللہ علیہ وسلم) نے ہمیں صبر کا حکم اورجزع فزع سے منع نہ فرمایا ہوتا تو آج ہم آپ کی موت پر رو رو کر آنکھوں کا پانی خشک کر دیتے۔‘‘ (۵)..... سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کا تیسرا فرمان: ((نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عَنِ النَّیَاحَۃِ وَالْاِسْتِمَاعِ))[3] ’’رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) نے نوحہ کرنے سے اور اس کے سننے سے منع فرمایا ہے۔‘‘ (۶)..... سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ کا فرمان: ((لَمَّا اُصِیْبَ اَمِیْرُ الْمُوْمِنِیْنَ رضی اللّٰہ عنہ نَعَی الْحَسَنُ اِلَی الْحُسَیْنِ وَہُوَ بِالْمَدَآئِنِ فَلَمَّا قَرَأَ الْکِتَابَ قَالَ یَالَھَا مِنْ مُصِیْبَۃٍ مَا اَعْظَمَھَا مَعَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ مَن اُصِیْبَ مِنْکُمْ مِنْ مُصِیْبَۃٍ فَلْیَذْکُرْ مُصَابَہٗ فَاِنَّہٗ لَنْ یُصَابَ بِمُصِیْبَۃٍ اَعْظَمَ مِنْھَا صَدَقَ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))[4]
Flag Counter