Maktaba Wahhabi

89 - 453
آلات ہوں۔‘‘ دعوت کھلانے والے کے لیے دعا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد مواقع پر صحابۂ کرام کے ہاں کچھ کھایا پیا تو آپ نے ان کے حق میں دعائے خیر فرمائی ، اس سلسلے میں آپ سے تین دعائیں منقول ہیں ، جو آپ  صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف اوقات میں صاحب خانہ کے لیے فرمائیں ۔ (1) " اللهُمَّ، بَارِكْ لَهُمْ فِي مَا رَزَقْتَهُمْ، وَاغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ"۔ [1] ’’ اے اللہ! ان کو جو کچھ تو نے دیا ہے اس میں برکت عطا فرما ، ان کی مغفرت فرما اور ان پر رحم فرما۔‘‘ (2) "اللهُمَّ، أَطْعِمْ مَنْ أَطْعَمَنِي، وَأَسْقِ مَنْ سَقَانِي۔"[2] ’’ اے اللہ! جنہوں نے مجھے کھلایا تو اسے کھلا اور جس نے مجھے پلایا تو اسے پلا۔‘‘ (3) "أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ[3] ترجمہ: ’’ روزے دار تمہارے پاس روزے کھولتے رہیں ، نیک لوگ تمہارا کھانا کھاتے رہیں اور فرشتے تمہارے لیے دعائے خیر کرتے رہیں۔‘‘ دولہا کے لیے خصوصی دعا دولہا کے لیے خاص طور پر ان الفاظ میں دعا دی جائے۔ "بَارَكَ اللَّهُ لَكَ، وَبَارَكَ عَلَيْكَ، وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ"1 ’’ اللہ تعالیٰ تمہیں برکت دے اور تم پر اپنی برکت فرمائے اور تم دونوں کو خیر کے ساتھ اکٹھا رکھے۔‘‘
Flag Counter