اسی طرحایک حدیث قدسی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا رب فرماتا ہے کہ اے ابن آدم! تو دن کی ابتدا میںچار رکعت ادا کر، میںتجھے سارے دن کے لیے کافی ہو جاؤںگا۔[1] ایک دوسری حدیث میںہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’انسان کے تین سو ساٹھ جوڑ ہیںاور ہر جوڑ پر صدقہ ہے ، ان تمام صدقات سے نما ز چاشت کی دو رکعات کفایت کر جاتی ہیں۔ [2]یہ تمام احادیث نماز چاشت کی مشروعیت اور اس کی فضیلت کی نشاندہی کر تی ہیں، اگرچہ کچھ اسلاف نے اسے بدعت قرار دیا ہے وہ شاید کسی خاص کیفیت کو انھوںنے بدعت کہا ہو گا بصورت دیگر یہ نماز استحباب کا درجہ رکھتی ہے اس کا وقت طلوع آفتاب کے بعد سے لے کر زوال آفتاب تک ہے۔ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ نماز چاشت اس وقت ہے جب شدت گرمی کی وجہ سے اونٹ کے پاؤںجلنے لگیں۔[3]اس کی کم از کم دو رکعات ہیںاور زیادہ سے زیادہ آٹھ رکعات پڑھنا ثابت ہے۔ جیسا کہ حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز چاشت کی آٹھ رکعات ادا کیں۔ [4]ایک روایت میںہے کہ جس شخص نے نماز چاشت کی بارہ رکعات ادا کیں، اس کے لیے اللہ تعالیٰکی طرف سے جنت میںایک محل بنا دیا جائے گا۔ [5]لیکن حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی سند کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [6] لہٰذا نماز چاشت کی رکعات دو سے آٹھ تک ہیں، اسی مقدار پر اکتفا کیا جائے۔ (واللہ اعلم)حالتِ جنابت میں ادا کی گئی نماز سوال: میںنے صبحکی نماز ادا کی ، نماز کے بعد مجھے پتہ چلا کہ مجھے غسل کرنا چاہیے تھا کیونکہ کپڑوںپر احتلام کے اثرات تھے، ایسی حالت میںمجھے کیا کرنا چاہیے، مجھے نماز دوبارہ پڑھنا ہو گی یا پہلی نماز کافی ہو گی ؟جواب: اگر کسی انسان کو نماز پڑھنے کے بعد پتہ چلے کہ وہ بے وضو تھا یا اس نے غسل کرنا تھا تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ وضو کرے اگر وضو کرنے کی ضرورت تھی اور غسل کرے اگر اس پر غسل کرنا فرض تھا پھر دوبارہ نماز کو ادا کرے ، نا پاکی کی حالت میں ادا کی ہوئی نماز شرعاً نماز نہیں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’اللہ تعالیٰ، طہارت کے بغیر کوئی نماز بھی قبول نہیںکرتا۔ ‘‘[7]اس حدیث کے پیش نظر ناپاکی کی حالت میںادا کردہ نماز باطل ہے، اس سے کسی قسم کے ثواب کی امید نہ رکھی جائے یعنی وہ نوافل میںبھی تبدیل نہیںہو گی۔ مسافر امام کے پیچھے نماز سوال: ہمارے ہاںمسجد میںاگر کوئی عالمِ دین آجائے تو امام مسجد اس کے احترام میں اسے نماز پڑھانے کے متعلق کہہ