نہیں کی تو مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے حساب سے ان زیورات سے زکوۃ ادا کرنا ہو گی اور اگر اس کے وجوب کا علم آخری سال ہوا پھر انہیں فروخت کر دیا اور زکوۃ ادا نہیں کی تو ایک سال کی زکوۃ ادا کر دی جائے۔ ان کی زکوۃ آپ خواہ ادا کریں یا آپ کے مشاورت سے آپ کا خاوند اپنی گرہ سے دے ، اس میں کوئی حرج نہیںہے۔ اسی طرح آپ کا بھائی، باپ اور بیٹا بھی آپ کی اجازت سے زیورات کی زکوۃ ادا کر سکتا ہے، بہر حال اس فرض کی ادائیگی ضروری ہے خواہ آپ خود ادا کریںیا آپ کی اجازت سے کوئی دوسرا ادا کر دے ، مسئلہ کی نوعیت یکساں رہے گی۔ (واللہ اعلم)صدقہ فطر میں قیمت ادا کرنا سوال: ہمارے ہاںغرباء کی ضرورت کے پیش نظر فطرانہ کی قیمت ادا کر دی جا تی ہے، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ، کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں۔ جواب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کے دور میںفطرانہ کی قیمت ادا کرنا ثابت نہیںہے بلکہ اس وقت فطرانہ میں جنس ہی ادا کی جا تی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فطرانہ کا مقصد ’’طمعۃ للمساکین‘‘ (مساکین کی خوراک) ٹھہرایا ہے، اس کا بھی تقاضا ہے کہ فطرانہ میں اشیا ء خوردنی ادا کی جا ئیں، امام مالک ، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہم صرف جنس ہی سے فطر انہ ادا کر نے کے قائل ہیں۔ محدثین کرام میں سے کسی نے بھی اس بات کی صراحت نہیںکی ہے جس سے پتہ چلتا ہو کہ فطرانہ میںقیمت بھی دی جا سکتی ہے بلکہ محدث ابن خزیمہ رحمۃ اللہ علیہ نے قیمت ادا کر نے کے خلاف عنوان قائم کیا ہے۔ (صحیح ابن خزیمہ، ص ۸۹، ج ۴) محدث العصر علامہ عبید اللہ رحمانی لکھتے ہیںکہ صدقہ الفطر کی قیمت نہ دی جائے بلکہ جنس سے ہی ادا کیا جائے البتہ کسی عذر کے پیش نظر قیمت دی جا سکتی ہے ۔ [1]عذر کی صورت یوںہو سکتی ہے کہ ایک شخص روزانہ بازار سے آٹا خرید کر استعمال کر تا ہے تو اس کے لیے ضروری نہیںکہ وہ با زار سے غلہ خرید کر صدقہ فطر ادا کرے ، بلکہ اسے چاہیے کہ بازار کے نرخ کے مطابق اس کی قیمت ادا کر دے۔ مال زکوۃ دوسرے شہر میں صرف کرناسوال: ہمارے ہاں اکثر مدارس کے لیے سفیر حضرات مال زکوۃاکٹھا کر تے ہیں ، کیا زکوۃ کے حقدار مقامی فقراءہیںیا انہیںدوسرے شہروںکے مستحقین پر بھی صرف کیا جا سکتا ہے ؟جواب: بہتر یہ ہے کہ جس علاقے سے زکوۃ وصول کی جائے ، اسی علاقہ کے فقراء میں تقسیم کر دی جا ئے ، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’زکوۃ اغنیاء سے وصول کر کے وہاںکے محتاجوںپر تقسیم کر دی جائے ۔ ‘‘[2]تاہم ضرورت و مصلحت کے پیش نظر کسی دوسرے شہر میںبھی مال زکوۃ صرف کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ہمارے ہاںمدارس کے لیے زکوۃ وصول کی جا تی ہے ۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس سلسلہ میںایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے :’’ مالداروں سے زکوۃ وصول کی جائے اور فقرا ء پر خرچ کر دی جائے خواہ وہ کہیں بھی ہوں۔‘‘ [3]