جواب: تمام فقہاءعظام کا اس امر پر اتفاق ہے کہ کسی چیز کو خریدنے کے بعد اس پر قبضہ کر نے سے پہلے پہلے اسے فروخت کرنا نا جائز ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’جس نے اناج خریدا وہ اس وقت تک فروخت نہ کرے جب تک اسے ناپ تول کر پورا نہ کر لے۔‘‘[1]ایک روایت میں وضاحت ہےکہ اسے اپنے قبضے میں لیے بغیر آگے فروخت نہ کرے۔[2]اس حدیث میں اناج اور غلے کا حکم بیان ہوا ہے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیںکہ کھانے کی اشیاکے علاوہ ہر چیز کا یہی حکم ہے۔[3]بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے واضحطور پر فرمایا ہے: ’’تم جب بھی کوئی چیز خریدو تو اُس پر قبضہ کیے بغیر آگے فروخت نہ کرو۔‘‘ [4]امام ابو داؤد رحمۃ اللہ علیہ نے اس روایت کوبایں الفاظ بیان کیاہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ میں جہاںسے سامان خریدا ہے وہیں پر بیچنے سے منع فرمایا ہے، یہاںتک کہ تاجرحضرات اپنا سودا اٹھاکر اپنے اپنے گھروںمیں لے جائیں۔[5] امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں:’’خریدی ہوئی چیز کو قبضے میںلینے سے پہلے فروخت کر نے کی ممانعت اس لیے ہے کہ خریدار ایسی صورت میں اسے قبضے میںلینے سے عاجز ہو تا ہے ، ممکن ہے فروخت کنندہ اس چیز کو اس کے حوالے کرے یا نہ کرے، خاص طور پر جب وہ دیکھ رہا ہو کہ خریدار کو اس سے بہت نفع ہو رہاہے تو وہ اس بیع کو ختم کر نے کی کوشش کرے گا، خواہ انکار کرے یا فسخ بیع کے لیے کوئی حیلہ تلاش کرے۔ ‘‘[6]بہر حال آج کل منڈیوں میںجس طرحخرید و فروخت ہو تی ہے کہ ایک چیز خرید کر وہیں اسے آگے فروخت کر دیا جا تا ہے، خریدار اس پر قبضہ نہیںکر تا ، یا اصل مالک سے پر چی حاصل کر کے اسے فروخت کر دیا جا تا ہے، شرعی طور پر ایسا کرنا جائز نہیںہے۔ (واللہ اعلم)گروی چیز سے فائدہ حاصل کرناسوال: ہم نے ایک لاکھ روپیہ کسی سے قرضلیا ہے اور اس کے عوض اپنا مکان گروی رکھا ہے ، ہمیں رہنے کے لیے کوئی مکان نہیںملتا، اس لیے ہم اس مکان میںرہتے ہیں اور جس سے قرض لیا اسے ہر ماہ اس کا کرایہ ادا کر تے ہیں ، کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے؟جواب: کوئی چیز گروی رکھ کر قرض یا کوئی اور چیز آئندہ کی ادائیگی پر ادھار لی جا سکتی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی سے چند وسق جو لیے اور اسکے پاس اپنی زرہ گروی رکھی۔[7] لیکن اس گروی شدہ چیز سے صرف اتنا فائدہ اٹھانے کی اجازت