امام ابن خزیمہ رحمۃ اللہ علیہ نے ان احادیث پر بایں الفاظ عنوان قائم کیا ہے :’’عورت، خواتین کی فرضنماز میںامامت کرا سکتی ہے۔ ‘‘[1]ان احادیث و آثار کے پیش نظر عورت فرض نماز کی جماعت کرا سکتی ہے لیکن اُسے مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھنا ہو گا۔ 1۔ وہ صرف خواتین کی جماعت کرائے، مرد حضرات اس میںشامل نہ ہوں۔2۔ وہ دیگر خواتین کے ساتھ صف کے درمیان میںکھڑی ہو ، ان کے آگے کھڑی نہ ہو۔3۔ وہ فرضاور نوافل دونوںقسم کی امامت کرا سکتی ہے ، فرضنماز پڑھانے کی صراحت درج بالا احادیث میںموجود ہے۔ (واللہ اعلم)بوجہ نیند نماز دیر سے پڑھناسوال: گھر میں اکثر اوقات نیند کی وجہ سے میری نماز عشاء فوت ہو جا تی ہے ، میںفوت شدہ نماز کی قضا دوسرے دن صبح کے وقت یا اس کے بعد کسی بھی وقت دے دیتی ہوں، کیا شرعی طور پر اسے عادت بنا لینا جائز ہے؟اس سلسلہ میں ہماری راہنمائی فرمائیں۔جواب: نماز کے متعلق شرعی حکم یہ ہے کہ اسے بر وقت ادا کیا جائے، ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’بلا شبہ اہل ایمان پر مقررہ اوقات میںنماز کا ادا کرنا فرضہے۔ ‘‘[2]اس بنا پر نماز میںاس قدر سستی کرنا کہ اس کا وقت ہی نکل جائے کسی کے لیے جائز نہیں۔ اگر بعضاوقات ایسا ہو جائے تو قابل معافی ہے ۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’جب تم میں سے کوئی نماز بھول جائے یا سو یا رہ جائے تو جب اسے یاد آئے وہ نماز پڑھ لے۔ ‘‘[3]ایک روایت میںہے کہ اس کا کفارہ صرف یہی ہےکہ اسے پڑھ لیا جائے۔ [4]صورت مسؤلہ میں اگر کوئی سو رہا ہے تو کسی دوسرے کی ڈیوٹی لگا دے جو اسے بیدار کر دے تاکہ نماز کی ادائیگی بر وقت ہو ، عشا کی نماز کی ادائیگی بر وقت اور عشا کی نماز صبح تک لیٹ کرنا اور اسے بطور عادت اختیار کرنا جائز نہیں۔ ہاںاگرکو ئی شدید عارضہ ہو یا کسی پر نیند کا غلبہ ہو یا کبھی کبھار ایساہو جائے تو قابل معافی ہے جیسا کہ حدیثکے حوالے سے ہم نے پہلے بیان کر دیا ہے۔ (واللہ اعلم)تحیۃ المسجدسوال: کچھ لوگ مسجد میںآتے ہیں تو جماعت کے انتظار میںکھڑے رہتے ہیں، کیا اس طرحتحیۃ المسجد کی دو رکعات ترک کر دینا جائز ہے ؟جواب: تحیۃ المسجد کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جب کوئی مسجد میںآئے تو دو رکعت ادا کیے بغیر نہ بیٹھے ، اس حدیث کے پیشِ نظر نمازی کو تحیۃ المسجد ادا کرنا چاہیے، اگر اس نے جماعت سے پہلے سنت وغیرہ پڑھ لی ہے تو تحیۃالمسجد اس سے