عورتوں کا مسجد میںنماز ادا کرناسوال: کچھ عورتیں مسجد میں بڑے شوق سے نماز ادا کرتی ہیں ، کیا عورتوںکا مسجد میںآنا جائز ہے ، اگر وہ اپنے گھر نماز ادا کریںتو کیا اس کی اجازت ہے ؟جواب: مرد حضرات کا مسجد میںبا جماعت نماز ادا کرنا ضروری ہے ، البتہ عورتوں کے لیے جائز ہے کہ وہ مسجد میںآئیں اور نماز با جمات ادا کریں بشرطیکہ مسجد میںپردے کا اہتمام ہو اور یہ خود بھی مسجد میں سادگی کے ساتھ آئیں، ممکن ہے کہ نماز با جماعت ادا کرنے سے انہیں اضافی ثواب مل جائے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ عورتوں کا گھر میںنماز ادا کرنا بہتر ہے۔ چنانچہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنی عورتوں کو مسجد میںجانے سے مت روکو اگرچہ ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں۔‘‘ [1]حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میںمزید وضاحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت کی اپنے گھر کے اندر نماز صحن میں پڑھی جانے والی نماز سے افضل ہے اور گھر کے اندر اندرونی خاص کمرے میں نماز بیرونی کمرے میں ادا کی گئی نماز سے افضل ہے۔ بہر حال عورتوںکو اگر مسجد میںنماز پڑھنے کا شوق ہو تو سادگی کے ساتھ مسجد میںآئیں اور نماز با جماعت ادا کریں، اس میںکوئی شرعی قباحت نہیں ہے۔ خاوند کو اس جذبہ خیر کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاہم اگر عورت اپنے گھر میں نماز پڑھنے کا اہتمام کرے تو یہ اس کے لیے بہتر ہے۔ (واللہ اعلم)امام سےسبقت کرناسوال: اکثر دیکھنے میںآیا ہے کہ جب امام رکوع سے سر اٹھا تا ہے اور سجدہ کے لیے تیار ی کرتا ہے تو کچھ نمازی امام سے پہلے ہی نیچے جھک جاتے ہیں، کیا ایسا کرنا جائز ہے ، کتاب و سنت کی روشنی میںاس کی وضاحت فرمائیں۔ جواب: واضحرہے کہ مقتدی کی امام کے ساتھ چار حالتیں ممکن ہیں:1۔ مسابقت: نماز کے کسی رکن کو مقتدی اپنے امام سے پہلے ہی شروع کر لے ، ایسا کرنا حرام اور ناجائز ہے، حدیث میں اس کے متعلق سخت وعید آئی ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا امام سے پہلے سر اٹھانے والا اس بات سے نہیں ڈرتا کہ اللہ تعالیٰ اس کے سر کو گدھے کے سر میںبدل دے یا اللہ تعالیٰاس کی شکل و صورت کو گدھے کی شکل و صورت بنا دے۔ ‘‘[2]2۔ موافقت: مقتدی امام کے ساتھ چلے ، جب امام رکوع کرے تو عین اسی وقت مقتدی رکوع میںچلا جائے۔ جب امام سجدہ میںجائے تو عین اسی وقت مقتدی بھی سجدہ میں چلا جائے ، ایسا کرنا بھی جائز نہیں، صرف نماز میں دو ایسے مقامات ہیںجہاںامام کے ساتھ موافقت مطلوب ہے: ایک آمین کہنے میںجیسا کہ حدیث میںہے کہ اس موافقت کی صورت میں مقتدی کے سابقہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں ۔[3]