جواب: قیام پر قدرت کی صورت میںفرضنماز کھڑے ہو کر پڑھنا ضروری ہے ، تندرست آدمی کے لیے بیٹھ کر نماز پڑھنا بہتر نہیں، ہاںاگر کوئی بیماری کی وجہ سے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے پر قادر نہیںتو اسے بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے ، جیسا کہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بوا سیر کے مریض تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا تھا:’’کھڑےہو کر نماز پڑھو، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر پڑھ لو اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو لیٹ کر پڑھ لو۔ [1]صورت مسؤلہ میں اگر مذکورہ شخص کسی لا ٹھی یا دیوار کے سہارے کھڑا ہو سکتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ کھڑاہو کر نماز پڑھے اور اگر کھڑے ہونے کی استطاعت نہیںیا ٹانگ کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے تو بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے اور امید ہے کہ اللہ کے ہاںاس کا پورا اجر دیا جائے گا۔ (واللہ اعلم)عور ت کا فرضنماز پڑھاناسوال: کیا عورت گھر میںفرضنماز پڑھا سکتی ہے ؟ اس سلسلہ میںکوئی صریح نص ہو تو اس کا حوالہ دیں۔جواب: عورت کو اذان یا اقامت کہنے کی اجازت نہیںتاہم وہ جماعت کرا سکتی ہے اور جماعت کراتے وقت وہ عورتوںکے درمیان میںکھڑی ہو گی اور صرف عورتوں کی جماعت کرائے گی ، مرد حضرات اس میںشامل نہیںہوںگے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام ورقہ رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف لے جا تے تھے اور آپ نے ام ورقہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے گھر والوںکی امامت کرائے۔[2]ایک روایت میںوضاحت ہے کہ وہ اپنے گھر کی خواتین کو نماز با جماعت پڑھاتی تھیں، مرد حضرات اس میں شامل نہیںہو تے تھے۔[3]ایک دوسری روایت میںفرضنماز پڑھانے کی صراحت ہے ، چنانچہ الفاظ یہ ہیں :’’آپ نے انہیںاجازت دی تھی کہ ان کے لیے اذان دی جائے اور وہ اپنے اہل خانہ کی فرضنماز میں امامت کرائیں کیونکہ وہ قرآن کی حافظہ تھیں۔ ‘‘[4]ام ورقہ رضی اللہ عنہا کے علاوہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے متعلق بھی احادیث میںہے کہ وہ عورتوںکی امامت کراتی تھیں، چنانچہ حضر ت ریطہ حنفیہ بیان کر تی ہیںکہ ہمیںحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرض نماز کی امامت کرائی اور ہمارے درمیان صف میںکھڑی ہوئی تھیں۔[5]اسی طرححضرت حجیرہ بنت حصین رضی اللہ عنہا بیان کر تی ہیںکہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نےہمیں عصر کی نماز پڑھائی تو وہ ہمارے درمیان کھڑی ہوئیں۔[6]