دوسرے مقام پر اس خون کی مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: ’’ وہ بہتا ہوا خون ہے۔ ‘‘[1]اس بہتے خون سے مراد وہ خون ہے جو جانور ذبح کرتے وقت حلق سے بہتا ہے۔ دور جاہلیت میں لوگ اس جمے ہوئے خون کے ٹکڑوں کو بھون کرکھا لیتے تھے، اللہ تعالیٰنے اس خون کو حرام قرار دیا ہے۔باقی رہا وہ خون جو ذبح کرنے کے بعد گوشت کے خلیوں یا رگوں میںباقی رہ جاتاہے تو وہ حرام نہیں، حتیٰ کہ گوشت پکڑتے وقت جو خون ہاتھ کو لگ گیا یا کپڑے سے صاف کرتے وقت جو خون لگ گیا وہ حرام نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰنے اس قسم کے دو خون حلال قرار دیئے ہیں، ایک کلیجی اور دوسرا تلی ، یہ دونوںچیزیں خون ہیں اور انہیںکھانا جائز ہے۔ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’صحیح بات یہ ہے کہ ذبح کے وقت تیزی سے بہنے والا خون حرام ہے اور جو خون گوشت کی رگوں میں باقی رہ جاتا ہے وہ علماء کے نزدیک حرام نہیں ۔‘‘[2]درج بالاوضاحت کے پیش نظر جو حضرات گوشت کا کاروبار کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ذبح کرتے وقت بہنے والے خون سے پرہیز کریں، اس کے علاوہ جانور کا کوئی بھی خون حرام نہیں، البتہ صفائی اور نظافت کے پیش نظر اس خون کو دھو لینا چاہیے۔ ( واللہ اعلم)یکسالہ بکری کا بچہ ٖسوال:بکری کا ایک سالہ بچہ جو موٹا تازہ ہو ، کیا اسے قربانی کے طور پر ذبح کیا جا سکتا ہے، قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں؟جواب: قربانی کے متعلق ایک مشہور حدیثہے جس کے الفاظ یہ ہیں: ’’ دو ندے کے علاوہ کوئی جانور ذبح نہ کرو، ہاں اگر اس کا ملنا مشکل ہو جائے تو بھیڑ کا کھیرا ذبح کر لو۔ ‘‘[3]عربی زبان میں ’’مسنۃ‘‘ اس جانور کو کہتے ہیںجس کے دودھ کے دو دانت گر جائیں اور نیچے سے نئے اُگ آئیں ، اس میں عمر کا کوئی اعتبار نہیں ، صحت اور علاقے کے لحاظ سے اس کی عمر مختلف ہو سکتی ہے، البتہ جذعہ یکسالہ جانور کو کہا جاتا ہے۔ اس حدیثسے معلوم ہوتا ہے کہ قربانی کے لئے دوندا جانور ہونا چاہیے اگر دودانتہ نہ مل سکے تو یکسالہ بھیڑ کابچہ قربانی کے طور پر ذبح کیاجاسکتاہے ۔دوندا جانور نہ ملنے کی دو صورتیںہیں: ٭ انسان کے پاس رقم موجود ہےلیکن دوانتہ جانور مارکیٹ میں دستیاب نہیںہوتا۔٭ مارکیٹ میں دوانتہ جانور دستیاب ہے لیکن انسان کی قوتِ خرید سے باہر ہے۔ ان دو صورتوں میںبھیڑ کا جذعہ یعنی کھیر ا ذبح کیا جاسکتا ہے، البتہ بکری کا یکسالہ جانور تو کسی صورت میںجائز نہیں۔ جیسا کہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے ماموں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نماز عید سے پہلے ہی قربانی کر لی تھی، اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمہاری بکری صرف گوشت کی بکری ہے۔‘‘