نافرمان اور گنہگار کی اقتدا میںنماز صحیح نہیںان کا موقف مرجوح ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امرا وقت کے پیچھے نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے اور امرا وقت کی اکثریت نا فرمان ہی ہو تی ہے اس کے علاوہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت انس رضی اللہ عنہ حجاج بن یوسف کے پیچھے نماز پڑھتے تھے حالانکہ وہ بہت بڑا ظالم تھا، اس بنا پر بدعتی اور فاسق کے پیچھے نماز پڑھی جا سکتی ہے بشرطیکہ اس کی بدعت اور اس کا فسق اسے دائرہ اسلام سے خارج نہ کر دے۔‘‘ (واللہ اعلم)بے وضو اذان دیناسوال: ہماری مسجد میںجو مؤذن تعینات ہے وہ ہمیشہ بے وضو اذان دیتا ہے حالانکہ مسجد میںپانی کی سہولت موجود ہے لیکن وہ اذان کے بعد وضو کرتا ہے، کیا وضو کے بغیر اذان کہی جا سکتی ہے ؟ قرآن و حدیث کی رشنی میں جواب دیں۔ جواب: بلا شبہ اذان اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ وہ اللہ کا ذکر طہارت کی حالت میںکر تے تھے جیسا کہ ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ میںنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہا تو آپ نے جب تک وضو نہ کر لیا سلام کا جواب نہ دیا پھر آپ نے میرے سامنے یہ عذر پیش کیا :’’ مجھے یہ بات نا پسند ہے کہ میںاللہ کا ذکر طہارت کے بغیر کروں۔‘‘ [1]اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کا جواب وضو کرنے کے بعد دیا، اس لیے بہتر ہے کہ اذان بھی با وضو ہو کر دی جائے۔ لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیںکہ وضو کے بغیر اذان دینا صحیح نہیں اور جو شخص وضو کے بغیر اذان دے گا ، اس کی اذان قبول نہیںہو گی۔ اگرچہ اس سلسلہ میںایک حدیث بیان کی جاتی ہے ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا :’’اذان صرف باوضو شخص ہی دے ۔ ‘‘[2]لیکن یہ روایت محدثین کے قائم کر دہ معیار صحت پر پوری نہیںاتر تی کیونکہ اس میںمعاویہ بن یحییٰ الصدفی نامی راوی ضعیف ہے ۔ امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے متصل سند کے ساتھ اس روایت کو موقوف بیان کیا ہے یعنی یہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا قول ہے ۔ [3]لیکن یہ موقوف روایت بھی منقطع ہے جیسا کہ علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:’’یہ روایت مرفوع اور موقوف کے اعتبار سے بھی صحیح نہیں۔ ‘‘[4]اس سلسلہ میںہمارا رجحان یہ ہے کہ بے وضو اذان دینے کی عادت بنانا کسی طور پر درست نہیںجیسا کہ صورت مسؤلہ میںہے ۔ لیکن اگر کبھی کبھار کسی مجبوری کے پیش نظر بے وضو اذان کہہ دی جائے تو اذان صحیح ہے اور ایسی حالت میںمؤذن کسی حرام امر کا مرتکب نہیںہو تا۔ کیونکہ اذان کو وضو سے مشروط کرنے کی کوئی دلیل قرآن و حدیث میںموجود نہیں، اگرچہ افضل یہی ہے کہ انسان باوضو ہو کر اذان دے۔ (واللہ اعلم)بیٹھ کر نماز پڑھناسوال: ایک حادثہ میں میری ٹانگ ٹوٹ گئی، اس پر پلستر چڑھا دیا گیا ہے، اس بنا پر میںکھڑا نہیںہو سکتا، اب میرے لیے نماز کے متعلق کیا حکم ہے ؟