جواب: رمضان میں ترک کر دہ روزوںکی قضا مسلسل اور الگ الگ دونوںطرح سے جائز ہے ۔ جب کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا موقف ہے کہ قضا رمضان کے روزے مسلسل رکھے جائیں کیونکہ قضا کی صورت ادا جیسی ہونی چاہیے۔ پھر قرآن کی جس آیت میںقضا کا ذکر ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی قرأت میںبایںالفاظ مروی ہے: ’’فعدۃ من ایام اخر متتابعات‘‘ یعنی وہ دوسرے مسلسل ایام سے اس گنتی کو پورا کرے ۔ اس سلسلہ میںایک روایت بھی پیش کی جا تی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس کے ذمے رمضان کے روزے ہوں وہ انہیںمسلسل رکھے، علیحدہ علیحدہ نہ رکھے۔[1] لیکن یہ روایت ضعیف ہے اور علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس کے ضعف کو بر قرار رکھا ہے۔ [2]جب کہ اس سلسلہ میں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کا موقف نقل کیا ہے کہ رمضان میںترک کر دہ روزوںکی قضا متفرق طور پر بھی دی جا سکتی ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’جس کے روزے رہ جائیںوہ دوسرے دنوںمیںان کی گنتی پوری کر لے۔‘‘[3]اس آیت کریمہ میںاللہ تعالیٰنے دوسرے دنوںسے گنتی پوری کر نے کا حکم دیا ہے، یہ نہیںفرمایا کہ تم پے درپے روزے رکھو۔ اس آیت کے پیش نظر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرما تے ہیںکہ رمضان کی قضا مسلسل نہیں بلکہ اگر الگ الگ روزے رکھ کر بھی دی جائے تو اس میںکوئی حرج نہیں ہے۔ (صحیح بخاری، الصوم، باب شی یقضی قضا ، رمضان ) امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس روایت کو معلق بیان کیا ہے جبکہ مصنف عبد الرزاق میںاسے متصل سند سے ذکر کیا گیا ہے۔[4] حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت ابن عمر، حضرت معاذ بن جبل، حضرت عبیدہ بن جراح اور حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہم کا بھی یہی موقف بیان کیا ہے۔ [5] اس سلسلہ میںایک روایت بھی پیش کی جا تی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رمضان کی قضا کے متعلق سوال ہوا تو آپ نے فرمایا: ’’اگر چاہے تو الگ الگ روزے رکھ لے اور اگر کوئی چاہے تو مسلسل رکھ لے۔[6] حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی سند کو ضعیف قرار دیا ہے۔[7]تاہم قرآ ن کی پیش کر دہ آیت اس سلسلہ میںمطلق ہے جو اس امر کا تقاضا کر تی ہے کہ رمضان میںترک شدہ روزوںکی قضادونوںطرح درست ہے کیونکہ مقصود گنتی پوری کرنا ہے اور یہ مقصددونوںطرح سے حاصل ہو جا تاہے ۔ ہمارے رجحان کے مطابق رمضان کے روزوںکی قضا دونوںطرح سے دی جا سکتی ہے ، اس سلسلہ میںجو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی قرأت نقل کی گئی ہے ، اس کے آخر میںمتتابعات کے الفاظ حذف کر دیئے گئے تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پہلے مسلسل روز رکھنا ضروری تھے لیکن بعد میں اس پر پابندی کو ختم کر دیاگیا۔[8]شک کے دن کا روزہ رکھنا سوال: شک کے دن روزہ رکھنے سے کیا مرا دہے ؟ کیا اس دن کا روزہ نہیںرکھا جا سکتا؟ اس کے متعلق کوئی حدیث ہے تو نشاندہی کریں۔