نیز فرمایا کہ حضرت ابن سیرین، حضرت عطا بن ابی رباح، ابراہیم نخعی اور امام حسن بصری رحمۃ اللہ علیہم دلالی پر اجرت لینے میںکوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ نیز ایک حدیث سے معلوم ہو تا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِمبارک میں ’’دلالی ‘‘ ایک با قاعدہ ادارے کے طور پر موجود تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ختم نہیںفرمایا۔ چنانچہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم فرماتے ہیںکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ہم تاجروں کو ’’سماسرہ‘‘ یعنی دلال کہا جا تا تھا، ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے تو ہمیںاس سے بہتر نام سے یاد فرمایا:’’اے تاجروںکی جماعت!‘‘[1]آپ نے دلالی کو ختم نہیںکیا بلکہ ان نقائص کی اصلاح فرمائی جو اس کاروبار میں موجود تھے ،آپ نے فرمایا کہ کاروبار میںبہت سی باتیں بے جا اور لغو ہوتی ہیں نیز قسمیںبھی کھائی جاتی ہیں، اس کی تلافی صدقہ و خیرات سے کر دیا کرو۔[2]اس کے علاوہ شہروں میں بڑے پیمانے پر اشیا ئے صرف دور دراز علاقوں سے آتی ہیں اور مال کے ساتھ تاجر موجود نہیںہو تا، اگر ہو تا بھی ہے تو وہ سارا مال خود نہیںبیچ سکتا یا مقامی تجارتی پارٹیوں کے قابل اعتبار ہونے یا نہ ہو نے کے متعلق اسے علم نہیںہو تا، ایسے حالات میں اُس کے لیے مقامی ایجنٹ حضرات کی خدمات انتہائی ضروری ہیں بصوت دیگر وہ اپنا مال منڈی میں نہیںبیچ سکےگا۔ اس لیے دلالی کے کاروبار کو ختم نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دلالوں کے کاروبار کو ختم کرنے کا حکم دیا۔ البتہ ایک حدیث سے اس کی ممانعت معلوم ہو تی ہے ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہری کو دیہاتی کے لیے خرید و فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔کسی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اس کی وضاحت طلب کی تو آپ نے فرمایا کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے دلال نہ بنے۔[3]اس حدیث سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ دلالی کا کاروبار جائز نہیںلیکن ہمارے رجحان کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ شہر کے ارد گرد اور آس پاس کے لوگ اگر اپنی اپنی زرعی پیدا وار شہر میں بیچنے کے لیے لاتے ہیں تو ان کے درمیان مداخلت نہ کی جائے تاکہ وہ ان اشیا کی خرید و فروخت فطری طریقے سے جاری رکھیں اور فریقین کو اس سے مستفید ہونے کا موقع دیا جائے۔ البتہ دوسرے علاقوںسے آنے والے شہری تاجر، ان ایجنٹ حضرات کی خدمات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔نا جائز دلالی کی ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اگر دھوکہ، فراڈ اور کذب بیانی والی دلالی ہو تو حرام اور ناجائز ہے اور اگر یہ برائیاں نہ ہوں بلکہ مفاد اور خیر خواہی مطلوب ہو نیز فریقین راضی ہوں تو جائز ہے بشرطیکہ اس کی شرح پہلے سے طے ہو اور اشیا ئے صرف سے دلال حضرات عمدہ مال اپنے لیے نہ رکھیںجیسا کہ آج کل منڈیوں میں ہو تاہے۔موسیقی اور گانے بجانے کے لیے ڈیک تیار کرنا سوال: ہمارا کاروبار ساؤنڈسسٹم سے متعلق ہے ، سپیکر وغیرہ تیار کر کے لو گوں کو فراہم کر تے ہیں، ہمارے پاس ایک گاہک آتا ہے وہ گانے بجانے اور موسیقی کے لیے ڈیک وغیرہ تیار کرنے کا آرڈر دیتا ہے ، کیا ایساکاروبار جائز ہے؟