جواب: عورت کا جسم تمام کا تمام قابل ستر ہے، اس لیے دوران نماز اسے تمام جسم ڈھانپنے کا حکم ہے، اس بنا پر عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ باریک دوپٹے یا باریک لباس میںنماز ادا کرے، اسے اس قسم کی اوڑھنی لینا چاہیے جس سے اس کے بال اور نیچے پہنے ہوئے کپڑوں کا رنگ نظر نہ آئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:’’اللہ تعالیٰجوان عورت کی نماز دوپٹے کے بغیر قبول نہیںکرتا۔‘‘[1]اس حدیث کے پیش نظر ایسے شفاف کپڑے جن سے عورت کے سر کے بال اور دیگر لباس کا رنگ نظر آتا ہو، ان میںنماز پڑھنا جائز نہیں تاہم یہ ضروری نہیںکہ وہ دوران نماز اپنے پاؤں کی پشت بھی ڈھانپے۔ اس سلسلہ میںایک روایت پیش کی جا تی ہے کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سوال ہوا ’’عورت کن کپڑوں میںنماز پڑھے؟ ‘‘ تو آپ نے فرمایا: ’’اوڑھنی اور پوری قمیص میںنماز پڑھے جو اس کے پاؤں تک کو ڈھانپ لے۔ ‘‘[2]لیکن یہ روایت ضعیف ہے کیونکہ اس کی سند میں ام محمد بن زید نامی ایک عورت مجہول ہے ، اگرچہ امام حاکم نے اس روایت کو صحیح کہا ہے ۔[3]اس سلسلہ میں جو صحیح روایات ہیں ان کا تعلق پر دے کے مجموعی حکم سے ہے، نمازی عورت کے لیے اس امر کو ضروری قرار دینا انتہائی محل نظر ہے کیونکہ عمومی طور پر پر دے کے حکم میںعورت کا چہرہ بھی شامل ہے لیکن دوران نماز عورت کے لیے چہرہ کا ڈھانپنا ضروری نہیں ، اس لیے پر دے کے عمومی حکم کے پیشِ نظر عورت کے لیے دوران نماز پاؤں کی پشت ڈھانپنا بھی ضروری نہیں، اسے زیادہ سے زیادہ بہتر تو کہا جا تا ہے لیکن اسے ضروری قرار دینا سینہ زوری ہے۔ (واللہ اعلم )نماز مغرب میں قرأتسوال: ہمارے ائمہ کرام جمعرات کے دن نماز مغرب میں سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص پڑھنے کا التزام کر تے ہیں اور اس انداز سے قرأت کرنے کو سنت کا درجہ دیا جا تا ہے، اس کی شرعی حیثیت کیاہے ؟ نیز اس پر التزام کرنا درست ہے ؟جواب: قرآن کریم کی کوئی بھی سورت کسی بھی نماز میں پڑھنا جائز ہے ، چنانچہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس کے متعلق ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے :’’دو سورتوںکو ایک رکعت میںجمع کرنا ، سورتوںکی آخری آیات پڑھنا، ایک سورت کو دوسری سے پہلے پڑھنا یعنی تر تیب کے بغیر پڑھنا اور سورت کی ابتدائی آیات پڑھنا۔‘‘[4]لیکن اپنی طرف سے کسی نماز میںمخصوص سورتوں کا پڑھنا اور اسے سنت کا درجہ دے کر اس پر التزام کرنا انتہائی محل نظر ہے۔ سوال میں ذکر کیا گیا ہے کہجمعرات کے دن مغرب کی نماز میں سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص پڑھی جا تی ہیں، غالباً اس التزام کی بنیاد درج ذیل دو احادیث ہیں۔