تلاوت کی تو فرمانے لگے :’’اے لو گو! ہم سجدہ پر مشتمل آیات کی تلاوت کر تے ہیںجس نے سجدہ کر لیا تو اس نے درست کام کیا اور جس نے سجدہ نہ کیا اس پر کوئی حرج نہیںاور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سجدہ نہ کیا، مزید فرمایا:بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر سجدہ تلاوت فرضنہیںکیا بلکہ اسے ہماری صوابدیدپر چھوڑا ہے۔ [1]اس حدیث پر امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے بایں الفاظ عنوان قائم کیا ہے : اس شخص کا بیان جو کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سجدہ تلاوت واجب نہیںکیا۔[2] اس کے بعد آپ نے کچھ آثار بیان کیے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ سجدہ تلاوت واجب نہیںہے۔ واضحرہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سورۃ نحل میںسجدہ نہ کرنے کا عمل صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی موجودگی میںکیا پھر سجدہ تلاوت والی آیت بھی پڑھی لیکن آپ نے سجدہ نہ کیا، اگر سجدہ تلاو ت واجب ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے سجدہ کرنے کا حکم دیتے۔[3]بہر حال آیت سجدہ کی تلاوت پر سجدہ کرنا اہم ہے لیکن ضروری نہیں۔ (واللہ اعلم)دوران قرأت آیت رحمت پر سوال کرناسوال: اگر انسان فرضنماز با جماعت ادا کر رہا ہو تو کیا آیت رحمت سنتے وقت اللہ تعالیٰ سے رحمت کا سوال کرنا چاہیے ، قرآن و حدیث میںاس کے متعلق کیا ہدایت ہے؟جواب: اگر انسان نماز پڑھ رہا ہو تو دوران قرأت آیت رحمت پر ٹھہرنا اور رحمت کا سوال کرنا مشروع ہے جیسا کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میںنے ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ قیام اللیل کیا، آپ بہت آہستہ آہستہ قرأت کر تے تھے جب آپ کسی ایسی آیت سے گزرتے جہاںاللہ کی تسبیح ہوتی تو آ پ وہاں ٹھہر تے اور سبحان اللہ کہتے، جب آپ کسی سوال پر مشتمل آیت سے گزرتے تو وہاںٹھہر کر اللہ تعالیٰ سے سوال کر تے ، اسی طرحجب آیت پناہ سے گزرتے تو اللہ سے پناہ مانگتے۔ [4]بعضروایات میںہے کہ جب آپ ایسی آیت پڑھتے جس میں اللہ کی رحمت کا ذکر ہوتا تو آپ وہاںٹھہر کر رحمت کا سوال کرتے اور جب آیت عذاب سے گزرتے تو وہاں ذرا ٹھہر کر اس سے پناہ مانگتے ۔ [5]اس حدیثسے بعضحضرات کا استدلال ہے کہ فرضنماز میںمقتدی بھی امام کی قرأت کے وقت آیت رحمت سنتے ہوئے اللہ تعالیٰکی رحمت کا سوال کرے ، لیکن اولاً یہ حدیث صلوٰۃ اللیل سے متعلق ہے فرض نماز کے متعلق نہیں۔ نوافل پڑھتے وقت بعضایسے کام جائز ہو تے ہیںجو فرائض کی ادائیگی کے وقت نہیںکیے جا سکتے ،مثلاًاستقبال قبلہ نوافل ادا کر تے وقت ضروری نہیںجبکہ انسان سفر کر رہا ہو لیکن فرائض کی ادائیگی میںاستقبال قبلہ ضروری ہے ، نیز یہ حدیث خود قرآن کی قرأت کر نے والے سے متعلق ہے، سننے والے کے لیے نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا واقعہ بیان کر تے ہیںاور خود ان کا عمل کرنا احادیث میںنہیں۔