اضافی وزن کو بھی سونے کے بھاؤ دیا جا تا ہے ، جب زیور واپس کرنا ہو تا ہے تو ایک رتی یا دو رتی فی ماشہ کٹوتی یہی ہو تی ہے جو صارف کے کھاتے میںہو تی ہے۔ اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ بل پر لکھا ہوا تمام وزن سو نے کا نہیںہو تا بلکہ اس میں کچھ مزید چیزیںبھی شامل ہو جا تی ہیں جن کی تفصیل پہلے گزر چکی ہے اس لیے کسی ماہر اور تجر بہ کار زرگر سے صافی سونے کا حساب لگا کر اس سے زکوۃ ادا کی جائے اور زکوۃکا نصاب ۸۵ گرام ہے۔ جس سے چالیسواں حصہ یعنی اڑھائی فیصد زکوۃ ادا کی جائے۔ (واللہ اعلم)آلو ؤں سے عشر سوال: ہمارے ہاں آلو ؤںکی فصل بہت ہو تی ہے کیا اس سے بھی عشر نکالا جائے گا؟جواب: قرآن و حدیث کے جو عمومی دلائل ہیں ان کا تقاضاہے کہ ہر زمینی پیدا وار سے عشر نکالا جائے بشرطیکہ وہ نصاب کو پہنچ جائے۔ عمومی دلائل حسب ذیل ہیں۔ ارشادباری تعالیٰہے : ’’اے ایمان والو! اپنی پاکیزہ کمائی میں سے خرچ کرو اور اس چیز سے بھی جو ہم نے تمہارے لیے زمین میںپیدا کیا ہے۔ ‘‘[1]اس عام حکم کا تقاضا ہے کہ زمین سے پیدا ہو نے والی ہر چیز سے زکوۃ ادا کی جائے۔ قرآن مجید میںہے:’’اور اس میں جو حق واجب ہے وہ اس کے کاٹنے کے دن دیا کرو۔ ‘‘[2]اس کا مطلب یہ ہے کہ جب کھیتی سے غلہ کاٹ کر صاف کر لیا جائے اور درختوںسے پھل توڑلیا جائے تو اس سے حق واجب ادا کرنا چاہیے ۔ اس آیت کریمہ کے عموم کا بھی تقاضا ہے کہ زمین کی ہر پیدا وار سے عشر ادا کرنا چاہیے۔ آلو کی فصل تو بہت منفعت بخش ہے ، اگر اس کی پیدا وار نصاب کو پہنچ جائے تو اس سے عشر دینا چاہیے۔ اس سلسلہ میںایک حدیثپیش کی جاتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جَو ، گندم، منقی اور کھجور ان چار اصناف کے علاوہ کسی غلے سے زکوۃنہ وصول کی جائے ۔ ‘‘[3]اس حدیثسے کچھ اہلِ علم نے یہ مسئلہ نکالا ہے کہ آلو وغیرہ سے عشر نہیںلیا جائے گا کیونکہ عشر کے لیے حدیث میں صرف چار اجناس کا ذکر ہے لیکن یہ روایت صحیح نہیںہے کیونکہ ابو حذیفہ نامی راوی کا حافظہ کمزور ہے نیز اس میں سفیان ثوری مدلس راوی ہیںجو ’’عن ‘‘سے بیان کرتے ہیں پھر طلحہ بن یحییٰ بھی مختلف فیہ ہے ، لہٰذا عمومی دلائل کے پیش نظر آلو ؤںسے عشر ادا کیا جائے گا۔ (واللہ اعلم)مسجد کے مدرس پر زکوۃ خرچ کرنا سوال: مسجد کی انتظامیہ کے پاس زکوۃ، فطرانہ سے پس انداز کی ہوئی رقم موجود ہے اور مسجد میںبسلسلہ ناظرہ قرآن بچوںکی تعلیم جاری ہے ، کیا مذکورہ رقم سے مدرس کو تنخواہ دی جا سکتی ہے ؟جواب: مسجد اور اس کے کسی مصرف پر زکوۃ اور فطرانہ کی رقم خرچ نہیںکی جا سکتی ، ہاںاگر مدرس غریب و مسکین ہے تو