ہمارے رجحان کے مطابق صورت مسؤلہ میں جو نکاح ولی کے بغیر ہوا ہے اس کی شرعاً کوئی حیثیت نہیںہے، اگر اس نکاح کے متعلق کوئی کاغذی کارروائی نہیںہوئی ہے تو اسے طلاق لینے کی بھی ضرورت نہیںہے، ہاں اگر نکاح کا باضابطہ اندارج ہوا ہے تو مستقبل میں خطرات سے محفوظ رہنے کے لئے مرد سے تحریری طلاق نامہ لکھوا لیا جائے ، پھر جہاں والدین نکاحکرنا چاہتے ہیں اگر عورت وہاں راضی ہے تو نکاح کر دیا جائے، اس طرح وہ نکاح پر نکاح کی زد میں نہیںآئےگی۔ (واللہ اعلم)بانجھ پن کی وجہ سے طلاق دیناسوال:میں اہل حدیث ہوں اور میرا رشتہ ایک تبلیغی حنفی سے ہو گیا، نکاحکے آٹھ ماہ بعد اس نے مجھے اس بنیاد پر طلاق دے دی کہ میں اولاد کے قابل نہ تھی، میں نے اس کی بہت منت سماجت کی لیکن میری کوئی شنوائی نہ ہوئی ، کیا معاشرہ میں بانجھ عورت کی یہی عزت ہے، اس میں میرا کیا قصور ہے؟ اس سلسلہ میں مجھے کتاب وسنت کی روشنی میں مطمئن کیا جائے؟ جواب: نکاحکے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’ شوہر سے زیادہ محبت کرنے والی اور زیادہ بچوںکو جنم دینے والی عورتوں سے شادی کرو کیونکہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کروں گا۔‘‘[1]اس حدیث کا سبب ورودیہ ہے کہ ایک شخص اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا اور اس نے عرض کیا ، یا رسول اللہ! مجھے ایک عورت ملی ہے جو عمدہ حسب و نسب اور حسن جمال والی ہے مگر اس کے ہاں اولاد نہیں ہوتی تو کیا میں اس سے شادی کر لوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ نہیں ‘‘ پھر وہ دوبارہ آیا تو آپ نے منع فرمادیا ، جب وہ تیسری مرتبہ آیا تو آپ نے مذکورہ الفاظ ارشاد فرمائے۔اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ولادت کی صلاحیت سے محروم عورت سے نکاح نہیںکرنا چاہیے کیونکہ نکاح کا اصل مقصود اولاد کا حصول ہوتا ہے، اس لئے جو عورت اس وصف سے ہی محروم ہو تو اس سے نکاح کرنے کا فائدہ ؟ لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیںہے کہ بانجھ عورت سے مطلق طور پر نکاحکرنا حرام ہے، کیونکہ بعض اوقات نکاح کا مقصد حصول اولاد کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہےمثلاً بانجھ عورت بے سہارا ہے تو اسے سہارا دینے کے لئے نکاح کر لیا جائے یا بانجھ عورت دینی تعلیم سے آراستہ ہے تو دینی تعلیم کی نشر و اشاعت کے لئے اسے اپنے حبالہ عقد میں لے لیا جائے ، ایسے حالات میں ایسی بانجھ عورت سے نکاح کرنا جائز ہی نہیںبلکہ پسندیدہ امر ہے۔ عورت کے بانجھ ہونے کا کیسے پتہ چلا یا جائے؟ بیوہ عورت کے متعلق تو معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیںہے مگر کنواری میں حیض نہ آنا ایک امکانی سبب تو سکتا ہے مگر یقینی نہیں ہوتا، بہت زیادہ محبت کرنے والی اور بہت زیادہ بچے جننے والی، یہ صفات خاندانی طرف سے پہچانی جاتی ہیں۔صورت مسؤلہ میں نکاح ہو چکا ہے تو خاوند کا اخلاقی فرض تھا کہ وہ اسے طلاق نہ دیتا جبکہ بیوی کی طرف سے دوسری شادی کرنے کی پیشکش بھی ہوئی، کیونکہ اولاد دینا یا اس سے محروم کرنا یہ اللہ تعالیٰکا کام ہے، ارشاد باری تعالیٰہے: ’’ آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کے لئے ہے، وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے ، یا بیٹے بیٹیاں دونوںجمع کر دیتا ہے اور جسے چاہے بانجھ کر دیتا ہے۔‘‘ [2]