بہر حال تیز بارش کی وجہ سے نمازوں کو جمع کیا جا سکتا ہے ، اس میںکوئی حرج نہیںہے ، صحیح مسلم کی روایات میں بھی اسی کا اشارہ ملتا ہے۔ [1]نماز دیر سے پڑھنے کو معمول بنا لیناسوال: میںرات جلد سوجاتا ہوں ،جس بنا پر میری عشا کی نماز رہ جا تی ہے ، میںاسے صبحکی نماز کے بعد ادا کرتا ہوں، اسے چھوڑتا نہیں، اس کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے ؟جواب: نماز کا بر وقت ادا کرنا ضروری ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’بلا شبہ اہل ایمان پر مقررہ اوقات میںنماز کا ادا کرنا فرضہے۔ ‘‘[2]حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا کہ نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا ہے۔ [3]ہاںاگر کوئی نماز سے سویا رہے یا غفلت کی وجہ سے نہ پڑھ سکے تو اسے جب یاد آئے پڑھ لے ، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:’’جب تم میں سے کوئی نماز بھول جائے یا سو یا رہ جائے تو جب اسے یاد آئے وہ نماز پڑھ لے۔ ‘‘[4] ایک روایت میںہے کہ اس کا کفارہ صرف یہی ہے۔[5]لیکن یہ بات مسلمان کی شان کے خلاف ہے کہ وہ ہر روز نماز عشا میں اتنی سستی کرے کہ وہ فجر کے بعد پڑھنے کا معمول بنا لے، اگر وہ کام کاج کی وجہ سے بر وقت گھر نہیںآتا تو اسے چاہیے کہ اپنی ڈیوٹی کے وقت ہی بر وقت نماز پڑھ لے یا گھر آکر اسے ادا کر لے، گھر میںکسی کی ڈیوٹی بھی لگائی جا سکتی ہے کہ وہ اسے نماز کی ادائیگی کے لیے بیدار کر دے، ہاںاگر کوئی شدید عارضہ لاحق ہو یا نیند کا شدید غلبہ ہو تو وہ سونے کے بعد بھی اسے ادا کر سکتا ہے لیکن ہمیشہ اسے صبح کی نماز کے بعد ادا کرنا اور اسے معمول بنا لینا مستحسن نہیںہے۔ اللہ تعالیٰہمیں دین اسلام پر پوری طرح عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔ آمیناذان دے کر گھر جاناسوال: ہمارے ہاںایک امام صاحب اذان دے کر سنتیں ادا کرنے کے لیے اپنے گھر چلے جا تے ہیں، کیا ان کا ایسا کرنا شرعی طور پر جائز ہے ؟ نیز بتائیںکہ جو آدمی اذان کہے تکبیر بھی وہی کہے یا کوئی دوسرا بھی تکبیر کہہ سکتا ہے۔ جواب: مندرجہ بالا سوال کے دو جزو ہیں۔ (الف) اذان دے کر مسجد سے باہر جانا، (ب)کیا موذن ہی تکبیر کہے۔ جہاںتک اذان کہہ کر مسجد سے باہر جانے کا تعلق ہے تو اذان ہو جانے کے بعد معقول شرعی عذر کے بغیر مسجد سے باہر نکلنا انتہائی ناپسندیدہ حرکت ہے جیسا کہ جناب ابو الشعشاء بیان کر تے ہیںکہ ہم حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ موذن نے عصر کی اذان کہی تو اس کے بعد ایک شخص مسجد سے باہر نکل گیا، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھ کر فرمایا: اس نے حضرت ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نا فرمانی کی ہے۔ [6]