’’یہ نماز ہے، اس میںلو گوںکی سی عام گفتگو جائز نہیں، اس میں تسبیح ہو تی ہے ، تکبیر ہو تی ہے اور قرآن مجید پڑھا جا تا ہے۔ ‘‘[1]اس حدیثسے معلوم ہوتا ہے کہ چھینک مارنے والا الحمد للہ کہہ سکتا ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ نہیں کہا۔ البتہ نماز میںچھینک کا جواب دینا جائز نہیںجیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ سے صراحت کے ساتھ فرمایا:’’ بہر حال دورانِنماز چھینک مارنے والا اگر آہستہ سے الحمد للہ کہہ لے تو جائز ہے لیکن نماز میںچھینک کا جواب دینا درست نہیں۔ (واللہ اعلم)اقامت کے باوجود اپنی نماز جاری رکھناسوال: عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب موذن ، فرضنماز کے لیے اقامت کہتا ہے تو کچھ نمازی اپنی نماز جاری رکھتے ہیں اور اسے مختصر کر کے جماعت میں شامل ہو جا تے ہیں ، کیا ایسا کرنا جائز ہے ، قرآن و حدیث کی روشنی میںوضاحت کریں۔جواب: جب موذن، فرضنماز کے لیے اقامت شروع کر دے تو پھر کسی کے لیے کوئی دوسری نماز الگ طور پر پڑھنے کی اجازت نہیں، بلکہ اسے اپنی نماز توڑ کر جماعت میںشامل ہو جانا چاہیے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’ جب نماز کی اقامت کہی جائے تو فرضنماز کے علاوہ کوئی نماز نہیںہو تی۔‘‘[2]ایک روایت میںہے :’’پھر کوئی نماز نہیںہو تی سوائے اس نماز کے جس کی اقامت کہی گئی ہو۔ ‘‘[3]ان احادیث سے پتہ چلتاہے کہ فرضنماز کی اقامت سن کر دوسری کوئی نماز نہ شروع کی جائے بلکہ اگر کوئی نماز میں مشغول ہو تو اسے توڑ کراُس نمازمیںشامل ہو جائے جس کی اقامت کہی گئی ہے۔ نمازی کے لیے جائز نہیںکہ وہ اسے مختصر کر کے جلدی جلدی ادا کر ے بلکہ اسے چاہیے کہ اقامت کے ہو تے ہی سنت یا نفل کو ختم کر کے جماعت میںشامل ہو جائے اور اپنی سنتیں بعد میںادا کرے۔ کیونکہ اقامت کے بعد پڑھی جانے والی نماز کا وجود شرعی طور پر منفی ہے جیسا کہ حدیث میں اس امر کی صراحت ہے، اس سلسلہ میں امام نووی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:’’اقامت کے بعد نفل نماز کو چھوڑ کر امام کے ساتھ شامل ہونے میںیہ حکمت ہے کہ انسان شروع ہی سے فرض نماز کے لیے فارغ ہو کر امام کے ساتھ شامل ہو جاتا ہے ، فرضنماز کی محافظت، نفل نماز میں مشغول ہونے سے بہتر ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امام کے ساتھ اختلاف کرنے سےمنع فرمایا ہے۔ایک حکمت یہ بھی ہے کہ اسے تکبیر تحریمہ حاصل ہو جا تی ہے اور امام کے ساتھ تکبیر تحریمہ میں شامل ہو نے سے اس کا مخصوص اجر و ثواب ملتا ہے۔ ‘‘[4]بہر حال اقامت کے شروع ہو تے ہی اپنی نماز کو ختم کر کے جماعت میں شامل ہو جانا چاہیے، اپنی جاری کر دہ نماز کو مختصر کر کے جلدی جلدی مکمل کرنے کی شرعاً اجازت نہیں۔ (واللہ اعلم)